 
                                                      دوران حمل پپیتا کھانا صحت کے لیے مفید یا مضر؟ماہرین کیا کہتے ہیں
ہر عورت کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ماں بنے جبکہ یہ دور والدین کے لیے ایک بہترین دور ہوتا ہے۔ خاص طور پر ماں کے لیے۔ پہلی بار ماں بننے والی خواتین اکثر غذا کے بارے میں پریشان رہتی ہے کہ حمل کے دوران کیا کھایا جائے۔
تاہم ماہرین حمل کے دوران تازہ پھلوں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں لیکن کچھ پھل ایسے بھی جنہیں کھانے سے منع کیا جاتا ہے انہیں میں پپیتا بھی شامل ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ حمل کے دوارن اکثر قبض جیسے مسائل جنم لیتے ہیں جس کے لیے پپیتا بہترین تصور کیاجاتا ہے۔
پکے ہوئے پپیتے وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ حمل کے دوران ایک ضروری غذائیت ہے۔ ایک چھوٹا پپیتا تقریباً 95 ملی گرام وٹامن سی فراہم کر سکتا ہے، جو حاملہ خواتین کے لیے تجویز کردہ 85 ملی گرام روزانہ کی خوراک سے زیادہ ہے۔
تاہم کچا پپیتا اس کے بلکل برعکس کام کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے اسقاط حمل بھی ہوسکتا ہے۔ اگرچہ ماہرین کا دعویٰ ہے اور اس کی حمایت میں بہت ہی کم سائنسی ثبوت موجود ہیں، لیکن کچے پپیتے میں لیٹیکس ہوتا ہے، جو نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
تاہم، ایک تحقیق میں واضح طور پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ چوہے کے ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے حمل میں پپیتے کا استعمال غیر محفوظ ہے۔ تو کیا حمل کے دوران پپیتا کھانا محفوظ ہے؟
بہت سے ماہرین اب بھی حاملہ خواتین کوکچا پپیتا کھانے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
پکا ہوا پپیتا ایک محفوظ اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو حمل کے دوران ایک صحت مند غذا ثابت ہوسکتی ہے، عام خیال کے برعکس، مکمل طور پر پکا ہوا پپیتا حمل کے دوران استعمال کے لیے محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ لیٹیکس کی موجودگی کی وجہ سے کچے یا نیم پکے پپیتے سے پرہیز کیا جانا چاہیے جو کہ سکڑاؤ کو تحریک دے سکتا ہے۔
تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ حمل کے دوران پپیتے کے استعمال سے گریز کریں تو زیادہ بہتر اور اس دوران کوئی خطرہ مول نہ لیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 