
کولیسٹرول کے حوالے چند غلط تصورات جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
صحت مند رہنے کے لیے جسم میں مختلف صحت بخش اجزاء کا صحیح تناسب ہونا نہایت ضروری ہے۔ اسی طرح جسم میں مختلف چکنائیاں بھی ہوتی ہیں جو کئی طرح کام انجام دیتی ہیں انہیں کولیسٹرول کہاجاتا ہے۔
کولیسٹرول کیا ہے؟
کولیسٹرول ایک طرح کی چکنائی والا مادہ ہوتا ہے جسے جگر پیدا کرتا ہے، یہ خون میں موجود ہوتا ہے اور خلیے کی جھلیوں کو برقرار رکھنے اور بنانے، دھوپ کو وٹامن ڈی میں تبدیل کرنے اور دیگر اہم کاموں میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
غیر صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے جسم میں برے کولیسٹرول کی مقدار بڑھنے لگتی ہے ج ایچ ڈی ایل کی مقدار جنتی زیادہ ہوگی آپ اسی مناسبت سے امراض قلب سمیت کئی بیماریوں سے بچیں بچے رہے گے۔ اچھا کولیسٹرول صحت بخش چکنائیوں پر مشتمل ہوتا یہ آپ کے اضافی کولیسٹرول کو جگر میں واپس لے کر آپ کو دل کی بیماری سے بچاتا ہے۔ اس میں کچھ اینٹی سوزش اثرات بھی موجود ہوتے ہیں جو دل کے لیے مفید ہیں۔
یہاں پرکولیسٹرول کے حوالے سے چند غلط تصورات پیش کیے جارہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
تمام کولیسٹرول نقصان دہ ہیں
کولیسٹرول جسم کے تمام افعال کی بہتر انجام میں مددفراہم کرتا ہے، تاہم جسم میں مختلف قسم کے کولیسٹرول کے درمیان توازن ہونا نہایت ضروری ہے۔
کولیسٹرول سے بھرپورغذا کھانے سے یہ بڑھتا ہے
قدرتی غذا میں موجود کولیسٹرول خون میں کولیسٹرول کی سطح پر بہت ہی کم اثر انداز ہوتا ہے یا اسے بڑھاتا ہے۔ تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی غذاؤں سے اجتناب برتا جائے جن میں سیچوریٹڈ اور ٹرانس فیٹ موجود ہو جو کہ براہ راست کولیسٹرول کی سطح کو بڑھانے کا ذمہ دار ہے۔
کولسیٹرول جسم کے مختلف نظام کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کی کم سطح اس کے برعکس اثر ڈالتی ہے۔ کولیسٹرول کی کمی جسم میں کئی امراض کا سبب بن سکتی ہے۔
تمام ایل ڈی ایل کولسیٹرول نقصان دہ ہیں
یہاں پر ایل ڈی ایل کے پارٹیکل کے سائز کو دیکھا نہایت ضروری ہے اس کے چھوٹے پارٹیکل زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں بہ نسبت بڑے سائز کے۔
ادویات ہائی کولیسٹرول کو کم کرنے کا واحد ذریعہ ہے
باقاعدگی سے ورزش، متوازن غذا جوپھلوں، سبزیوں، مکمل اناج اور صحت بخش چکنائیوں پر مشتمل ہو کولیسٹرول کی سطح کو توازن میں رکھنے معاون ثابت ہوتی ہیں۔جبکہ سگریٹ نوشی اور دیگر غیر صحت مند طرز زندگی اس کی سطح کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
نوجوانوں کے لیے کولیسٹول کا ٹیسٹ غیر ضروری ہے
کولیسٹرول کی سطح کسی بھی عمر میں بڑھ سکتی ہے اور بروقت معلوم ہونے سے صحت کے دیگر مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔ نوجوانوں میں غیر صحت مند طرز زندگی کولیسٹرول کی سطح کو بڑھانے کا ایک اہم محرک ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News