
جلد اور بالوں کی حفاظت میں مددگار چند آزمودہ طریقے
جلد اور بال اگر صحت مند ہوتو آپ کی شخصیت کو متاثرکن بناتے ہیں اسی لیے ان کی صحت وصفائی کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔ جلد اور بالوں کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات نقصان دہ اجزاء اور کیمیکلز بھر پور ہوتی ہیں تاہم یہی کام آپ گھر میں موجود عام اجزاء سے بھی لے سکتے ہیں۔
خواتین برسوں سے قدرتی اجزاء سے تیار جلد کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات استعمال کر رہی ہیں اور ان میں سے کچھ انتہائی کار آمد ہیں۔ یہاں پر کچھ ایسے ہی بہترین طریقے پیش کیے جارہے ہیں جو آپ کی جلد اور بالوں کے تمام مسائل حل کر کے انہیں خوبصورت بنا دٰیں گے۔
بالوں کو گھنا کرنے کے لیے ہیئر مکسچر
اگر آپ کے بال پتلے اور کمزور ہیں تواس کا دارومدار کسی حد تک آپ کی صحت پر ہے کہ وہ کیسی ہے اور آپ کیا غذا استعمال کرتے ہیں۔
مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی غذا میں سلاد، تازہ پھل، دودھ اور آئرن سے بھرپور غذائیں استعمال کریں۔ ساتھ ہی بالوں کے لیے اس ہیئر مکسچر کو تیار کرکے بالوں میں لگائیں۔
اجزاء:
اس مکسچر کی تیاری کےلیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں 2 چائے کے ترپلا پاؤڈر، 1 کپ ہیبسکس پھولوں کا پیسٹ، 1 انڈا یا 1/2 کپ دہی اور2/1 کپ نیم کا پیسٹ شامل ہے، ان تینوں اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے رکھ لیں۔
ہدایات:
بالوں میں تیل لگانے کے بعد اس ہیئر ماسک کو لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں پھر بالوں کو دھولیں۔
نوٹ:
بالوں کی نشوونما اور ساخت کو بہتر بنانے کے لیے ہفتے میں کم از کم دو بار اس مکسچر کا استعمال کریں۔
چہرے کے داغ دھبوں اور مہاسوں کے نشانات کے لیے بہترین اسکرب
اس اسکرب کو تیار کرنے کے لیے 2 چائے کے چمچ بادام پاؤڈر، 2 چائے کے چمچ نارنگی کے چھلکو کا پاؤڈر،2 چائے کے چمچ خشک تلسی پاؤڈر، 2 چائے کا چمچ دلیا، دودھ اور ناریل پانی درکار ہیں۔ ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور دودھ کا استعمال کرتے ہوئے ایک پیسٹ بنالیں۔
ہدایات:
اس پیسٹ کو اپنی جلد پر لگائیں اور خشک ہونے تک لگا رہنے دیں، خشک ہونے ناریل پانی کا استعمال کرتے ہوئے اسے صاف کریں۔
نوٹ:
بہتر نتائج کے لیے روزانہ اس عمل کو دہرائیں۔
ایکنی والی جلد کے لیے اسکرب
ایکنی سے نجات کے لیے اسکرب کو اس طرح تیار کریں، نارنگی کے چھلکو کا پاؤڈراور2 چائے کے چمچ نیم کا پاؤڈر اور عرق گلاب ملا کر ایک پیسٹ تیار کریں۔
ہدایات:
اس اسکرب کو جلد پر لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے مساج کریں خشک ہونے پر پانی سے چہرہ دھولیں۔
خشک جلد کے لیے موئسچرائزر
یہ موئسچرائزر تیار کرنے کے لیے1 چائے کا چمچ شہد اور1 چائے کا چمچ زیتون کا تیل درکار ہے، اب ان دونوں اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں۔
ہدایات:
جلد پر مرکب کا استعمال کرتے ہوئے ہلکے ہاتھ سے مساج کریں چند منٹ تک لگا رہنے دیں پھر چہرہ دھولیں، دن میں دو بار اس عمل کو دہرائیں چند ہی دنوں میں فرق دکھائی دے گا ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News