Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسلہ ٹاور کیس میں منظورقادر کاکا ضمانت منسوخی کے بعدگرفتار

Now Reading:

نسلہ ٹاور کیس میں منظورقادر کاکا ضمانت منسوخی کے بعدگرفتار
منظور کاکا

منظورکاکا کا نام ای سی ایل میں شامل ہونےکیخلاف درخواست پردلائل طلب

نسلہ ٹاور کیس میں منظور قادر کاکا کی ضمانت منسوخ کردی جس کے بعد اینٹی کرپشن حکام نے منظور قادرکاکا کو گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسپیشل جج صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں نسلہ ٹاورکی زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظورقادر کاکا عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تفتیشی افسر اور وکیل سرکار شرف الدین کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی، سرکاری وکیل نے کہا کہ منظورقادرکاکا نے نسلا ٹاورکا غیر قانونی طور پر نقشہ پاس کیا۔

منظورقادرکاکا عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرچکے ہیں، عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکےجمع کرانے عوض عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

Advertisement

منظور قادر کاکا اور دیگر ملزموں پر نسلہ ٹاورکی زمین سات سو گز سے بڑھاکر گیارہ سو مربع گز کرنےکاالزام ہے۔

ملزموں کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سےسرکاری زمین کاغیرقانونی نقشہ پاس کروانے کا الزام ہے۔

سپریم کورٹ نےنسلہ ٹاورکی غیرقانونی تعمیر کا نوٹس لےکر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ نسلہ ٹاور کو سپریم کورٹ کے حکم پر 2022 میں مسمارکردیا گیاتھا۔

صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں منظور قادر کاکا کی ضمانت منسوخ کردی جس کے بعد اینٹی کرپشن حکام نے منظور قادر کاکا کو گرفتار کرلیا۔

عدالت نے ملزم خیر محمد کی بھی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لینے کی ہدایت کی۔

نسلہ ٹاور کیس/ تفتیشی افسر زاہد میرانی نے عدالت کے باہر میڈیا کو بتایا کہ منظور قادر کاکا نے نسلہ ٹاورکی غیرقانونی منظوری دی تھی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر منظور قادر کاکا کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ 26 جولائی کو عدالت نے منظور کاکا کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

Advertisement

تفتیشی افسر نے بتایا کہ عدالت نے آج منظور کاکا کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت تھی۔ عدالت نے آج منظورکاکا کی ضمانت منسوخ کی۔ ضمانت منسوخی کے بعد اینٹی کرپشن نے منظور کاکا کو گرفتار کرلیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر