سناکشی سنہا نے اپنے خوبصورتی کا راز بتا دیا
کہتے ہیں کہ خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے تاہم کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں کہ جن کا حسن سحر زدہ کر دیتا ہے انہیں میں سناکشی سنہا بھی شامل ہے۔
سناکشی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی کے لیے کچھ ہوم ریمیڈی کا استعمال کرتی ہیں جو ان کی دلکشی کو مزید نکھار دیتی ہیں، انہی میں سے ایک یہاں پر پیش کی جارہی ہے۔
سناکشی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی جلد خشک اور بے رونق دکھائی دے رہی ہے تو اس اسکرب کا استعمال اسے حسین بنادے گا۔
اس اسکرب کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں اوٹ مل یعنی دلیہ، دودھ اور بادام شامل ہیں۔ دودھ کی تھوڑی سی مقدار میں چند بادام رات بھر کے لیے بھگو دیں، پھر انہیں کسی گرائنڈر میں اچھی طرح گرائنڈ کر لیں۔ اب اس میں تھوڑا سا دلیہ اور کچا دودھ شامل کر کے اچھی مکس کریں یہ ایک پیسٹ کی طرح بن جائے گا۔
اب اسے چہرے پر لگاکر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور 20 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔
بادام اور دلیہ جلد کو ہائیڈریٹ رکھے گا جبکہ ساتھ اس میں موجود دودھ جلد کو ایکسفولیٹ کر کے اسے ہموار بنائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
