Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہر وقت کی تھکاوٹ سے بچنے کے لیے ان غذاؤں کا استعمال کریں

Now Reading:

ہر وقت کی تھکاوٹ سے بچنے کے لیے ان غذاؤں کا استعمال کریں
تھکاوٹ

ہر وقت کی تھکاوٹ سے بچنے کے لیے ان غذاؤں کا استعمال کریں

دنیا کی ایک بڑی آبادی دن بھر تھکاوٹ جیسے مسائل کا سامنا کرتی ہے اس طرح وہ اپنےروز مرہ کے معمولات کی انجام دہی سے قاصر رہتی ہے۔ اس طرح تھکاوٹ اور بوجھل کو دور کرنے میں غذا ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔  

کیا آپ بھی ہروقت  تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں؟ تو اپنی توانائی کو ری چارج کرنے کے لیے ان غذاؤں کو آزمائیں۔

ماہرغذائیت نے کھانے کی ایک فہرست شیئر کی ہے جو تھکاوٹ سے بچنے کے لیے دن کے دوران آپ کی توانائی کی سطح کو کنٹرول کر سکتی ہے۔

بہت سے عوامل ہیں جو دن بھر آپ کی توانائی کی سطح کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اگرچہ نیند کی کمی یا اس میں خلل صبح کے وقت غنودگی کا سبب بن سکتی ہے، دوسری غیر میعاری طرز زندگی، غذا اوراسٹریس دن کے وقت آپ کی توانائی کو کم کر سکتی ہے۔

دن کے وقت توانائی کی سطح کم ہونے میں موسم بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ گرم مہینے آپ کے الیکٹرولائٹ کی سطح متاثر کر سکتے ہیں اور پانی کی کمی کا سبب بن سکتے ہیں۔ دماغ میں سیروٹونن جیسے نیورو ٹرانسمیٹر کے اتار چڑھاؤ سے بہت سے لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔

Advertisement

اس کا مطلب یہ ہے کہ جسم میں بعض غذائی اجزاء اور معدنیات کی کمی تھکاوٹ کا سبب بنتی ہے۔ جبکہ ورزش یا جسمانی سرگرمی میں کمی ایک اور عنصر ہے جس کے نتیجے میں بعض اوقات آپ خود بوجھل محسوس کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ دن کی تھکاوٹ سے بچنے اور اپنی توانائی کی سطح کو بڑھانا چاہتے ہیں، تو اپنی خوراک میں صحیح غذا کو شامل کریں اور وہ کونسی ہیں یہاں بتائی جارہی ہیں۔

کیلے

کیلے وٹامن بی 6 کے حصول ایک بہترین ذریعہ ہے جو کھانے کو توانائی میں تبدیل کرنے  کی صلاحیت رکھتا ہے۔وٹامن بی 6 آپ کے جسم کو کاربوہائیڈریٹس کو میٹابولائز کرنے اور توانائی کی پیداوار بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ جبکہ کیلے میں موجود میگنیشیم ایک اور معدنیات آپ کی توانائی کو بحال کرنے معاون ثابت ہوتا ہے۔

کوئنوا

کوئنو ایک مکمل اناج ہے جس میں فائبر کی کثیر مقدار پائی جاتی اور انسان کو دیر تک پیٹ کے بھرے رہنے کا احساس رہتاہے ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، “کوئنوا ایک پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ ہے جس میں غذائی ریشہ کی اچھی مقدار ہوتی ہے۔ پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ جسم کے ذریعے آہستہ آہستہ ٹوٹتا ہے ، جس سے آپ مستقل توانائی ملتی رہتی ہے۔

Advertisement

دہی

آپ کی آنتوں کی صحت بھی توانائی کی سطح کو متاثر کرتی ہے کیونکہ یہ جسم کے مختلف افعال انجام دیتی ہیں بشمول ہاضمہ اور غذائی اجزاء کو جذب کرنا۔دہی میں پروبائیوٹکس نامی فائدہ مند بیکٹیریا ہوتے ہیں جو آنتوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ  ہاضمے میں مدد کرتے ہیں۔ موثر ہاضمہ اور غذائی اجزاء کے جذب کو فروغ دے کر، پروبائیوٹکس بالواسطہ توانائی کی مستحکم سطح کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

تخم ملنگا

تخم ملنگا جسے انگریزی میں چیا سیڈ بھی کہا جاتا ہے کاربوہائیڈریٹ، صحت مند چکنائی اور فائبرسے بھر پور ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ طویل توانائی کا بہترین ذریعہ ہیں۔

جئی

جئی ایک مکمل اناج ہیں اور اس میں پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ اورغذائی ریشہ زیادہ ہوتا ہے، بشمول حل پذیر اور غیر حل پذیر دونوں طرح کے فائبر ہوتے ہیں جو ہاضمے کو سست کر کے توانائی کی سطح کو برقرار رکھتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر