
بالی وڈ کی آنے والی پانچ بڑی فلمیں کون سی ہیں؟
رواں سال اب تک ریلیز ہونے والی کئی فلمیں باکس آفس پر بھرپور کاروبار کر چکی ہیں۔
آئیے جانتے ہیں رواں برس بالی وڈ کی آنے والی پانچ بڑی فلمیں کون سی ہیں۔
راکی اور رانی کی پریم کہانی
ہدایت کار کرن جوہر اپنی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے ذریعے سات سال بعد بڑی سکرین پر واپس آ رہے ہیں۔
اس فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ کاسٹ میں دھرمندر، شبانہ عظمی اور جیا بچن بھی شامل ہیں۔
یہ فلم 28 جولائی کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
جوان
’جوان‘ 2023 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی دوسری فلم ہو گی۔
اس فلم کا ٹریلر 12 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔
جوان کی ہدایتکاری جنوبی انڈیا کے ہدایتکار ایٹلی کمار کر رہے ہیں۔
یہ فلم 7 ستمبر کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
جوان میں شاہ رخ خان ڈبل رول کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ بڑی سکرین پر جنوبی انڈیا کے اداکار وِجے سیتھو پاتھی اور نائینتھرا بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اینیمل
اینیمل کا شمار بالی وڈ کی آنے والی چند بڑی فلموں میں کیا جا رہا ہے۔
اینیمل رنبیر کپور کی فلم ہے جس کا پہلا ٹیزر 11 جون کو ٹی سیریز نے اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا تھا۔
سندیپ وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم یکم دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
غدر 2
غدر 2 رواں برس ریلیز ہونے والی ایک اور بڑی ہندی فلم ہے۔
یہ فلم سنہ 2001 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’غدر، اک پریم کتھا‘ کا سیکوئل ہے۔
11 اگست کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں سنی دیول کے ساتھ مرکزی کردار امیشا پٹیل کر رہی ہیں۔
ڈنکی
ڈنکی رواں برس شاہ رخ خان کی ریلیز ہونے والی تیسری فلم ہو گی۔
یہ فلم غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے یعنی ڈنکی کے موضوع پر مبنی ہے۔
اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں لیڈ کاسٹ میں جلوہ گر ہوں گی۔
ڈنکی 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News