بالی وڈ فلم میٹرو ان دنوں کب ریلیز ہوگی؟
بالی وڈ اداکار آدتیہ رائے کپور اور سارہ علی خان کی فلم میٹرو ان دنوں کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی۔
ہدایت کار انوراگ باسو کی فلم میٹرو ان دنوں میں آدتیہ رائے کپور اور سارہ علی خان اہم کردار میں ہیں۔
اس فلم میں بالی وڈ کی ہر دل عزیز اداکارہ سارہ علی خان ، آدیتہ رائے کپور ، انوپم کھیر، پنکج ترپاٹھی، نینا گپتا ، علی فضل، فاطمہ ثنا شیخ اور گونگنا سینشرما شامل ہیں۔
بالی وڈ فلم میٹرو ان دنوں دسمبر میں ریلیز ہونے والی تھی تاہم اب یہ فلم 29 مارچ 2024 کو ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم کے حوالے سے ٹی سریز کی جانب سے ایک ٹویٹ بھی کیا گیا ہے۔
. #MetroInDino gets a Good Friday release. This anthology of heartwarming stories will now release on 29th March 2024. #AdityaRoyKapur @SaraAliKhan@AnupamPKher @Neenagupta001 @TripathiiPankaj @konkonas @alifazal9 @fattysanashaikh @basuanurag @ipritamofficial… pic.twitter.com/vlESDmetng
— T-Series (@TSeries) July 2, 2023
یاد رہے کہ فلم میٹرو ان دنوں کو ٹی سریز کو انوراگ باسو پرڈوکشن اور بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔
واضح رہے کہ انوراگ باسو اور پریتم اس سے پہلے گینگسٹر لائف ان ائے ، میٹرو ، برفی ، جگا جاسوس اور لڈو میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
