Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشت گردی کے خلاف جنگ دہشت گردوں کے خاتمہ تک جاری رہے گی، وزیر داخلہ

Now Reading:

دہشت گردی کے خلاف جنگ دہشت گردوں کے خاتمہ تک جاری رہے گی، وزیر داخلہ
رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی باڑہ بازارخیبرمیں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دہشت گردوں کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے میران شاہ شمالی وزیرستان میں خوکش دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے جانوں کی قربانی دیکر بڑی تباہی کا راستہ روک دیا، سیکورٹی فورسز کے 3 جوانوں کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے جوان اور شہری دہشت گردی کے خلاف ایک تاریخ رقم کررہے ہیں، ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مذید جلا بخشتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 3 شہری بھی ہمارے قومی ہیرو ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ دہشت گردوں کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔

Advertisement

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی پوری قوم شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

میرانشاہ: خودکش دھماکے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدارصاحب خان ،نائیک محمد ابراہیم، سپاہی جہانگیرخان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارسوارخودکش حملہ آورنے خود کو دھماکے سے اڑایا،آئی ایس پی آر خودکش دھماکےمیں 3 شہری بھی شدید زخمی ہوئے، خودکش حملہ آور کا مقصد سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ کونشانہ بنانا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادرسپاہیوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر