Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی نے عوام اورحکومت کے درمیان دوریاں ختم کیں، مرتضٰی وہاب

Now Reading:

پیپلزپارٹی نے عوام اورحکومت کے درمیان دوریاں ختم کیں، مرتضٰی وہاب
میئرکراچی

پیپلزپارٹی نے عوام اورحکومت کے درمیان دوریاں ختم کیں، مرتضٰی وہاب

مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ ماضی میں حکومتوں کے خلاف اتنا پروپیگنڈا کیا گیا کہ عوام اور حکومتوں کے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔ 

میئرکراچی مرتضی وہاب نے سندھ ہائی کورٹ میں وکلا میں ہیلتھ انشورنس کارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پروفیشنل زندگی کا زیادہ وقت اسی بار اور احاطے میں گزارا ہے۔ درپیش مسائل کا حل حکومت کو تلاش کرنا ہے۔

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں کے خلاف اتنا پروپیگنڈا کیا گیا کہ عوام اور حکومتوں کے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔  پیپلز پارٹی نے یہ دوریاں ختم کیں، وکلا اور حکومت کے درمیان فاصلہ بھی ہم نے ختم کیا بار کونسل نے برج کا کردار ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ جب ہائی کورٹ آتا ہوں دیکھ کر خوشی ہوتی ہے یہاں 1122 کے ایمبولینس کھڑی ہوتی ہے۔ خود وکالت کرتا تھا اس وقت پارکنگ نہیں ملتی تھی۔ اسٹے آرڈر دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا اسٹے آرڈر سے پارکنگ کا مسلہ حل نہیں ہوا۔ ہم نے راستہ نکالا اور پارکنگ کی جگہ مل گئی، ہم نے جگہ بھی دی اور ترقیاتی کام بھی کرائے۔

میئرکراچی نے کہا کہ تیسرا ٹارگٹ وکلا کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ ہم نے گرانٹ دینے کے بھائی ہیلتھ انشورنس پر توجہ دی۔ اتنی بڑی رقم دینے کا وعدہ بلاول بھٹو کی حکومت نے کیا تھا جو پورا کیا۔ حکومت کے بھی مسائل ہوتے ہیں ایک دیرینہ مسئلہ ہے مختلف دفاتر مختلف جگہوں پر ہیں۔

Advertisement

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ حکومت نے تجویزدی ہے کہ بیرکس میں عمارت بنا کرتمام سرکاری دفاتر کو ایک جگہ کردیا جائے۔  اس طرح شہریوں کا بھی مسئلہ حل ہوگا تمام دفاتر ایک جگہ ہوں گے۔ وکلا ساتھ دیں اس احاطے میں سرکاری دفاتر قائم کرنے میں مدد دیں۔ حکومت کروڑوں روپے کرائے پر خرچ کررہی ہے وہ بھی بچیں گے۔

انھوں نے مذید کہا کہ ہم پرعام آدمی کو ریلف دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہو، سٹی حکومت یا ٹائونز ہوں ہر جگہ کام کریں گے۔ زرداری صاحب تو وہ ہیں جنہوں نے نظر بند ججز کو ریلیز کرایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر