ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں 400 سے زائد چھوٹی بڑی سڑکوں کا کام جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے امریکی قونصل جنرل کی کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ نے سندھ کے ثقافتی و روایتی شال امریکی قونصل جنرل کو پیش کی۔
ملاقات کے دوران ناصر شاہ اور امریکی قونصل جنرل نے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی جبکہ ملاقات میں قونصل جنرل اور وزیر بلدیات نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر بلدیات سندھ نے امریکی قونصل جنرل کو صوبہ سندھ کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے ترقیاتی اقدامات کا بتایا۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں صوبہ سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے، کراچی میں 400 سے زائد چھوٹی بڑی سڑکوں کا کام جاری ہے۔
ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ برسات میں کراچی کے انفرااسٹرکچر کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے،کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بحال کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی خارجہ پالیسیوں کے باعث مختلف ممالک سے تجارت کو فروغ ملا، پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے پے درپے بیرون ممالک دوروں کے باعث دوست ممالک درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔
ملاقات میں امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ محکمہ بلدیات و حکومت سندھ کے اپنی عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
ملاقات کے موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات سید نجم شاہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر شہزاد میمن، جسٹس آف پیس پیر امان، پولیٹکل افسر اور پولیٹکل اسپشلسٹ صالح شاہ موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
