 
                                                      پانی پوری بنانے کا ایک اور منفردطریقہ، پسند آئے تو ضرور کھائیں
سوشل میڈیا پر ہر روز ہی نت نئے یا یہ کہیں تو بے جانہ ہوگا کہ عجیب و غریب کھانے کی تراکیب پوسٹ کی جارہی ہیں لگتا ہے کہ لوگ صرف لائک اور ویوز حاصل کرنے کے لیے اس طرح کے کھانے تیار کررہے ہیں چاہے ان کا ذائقہ کیسا ہی کیوں نہ ہو۔
پانی پوری کا شمار بھی ایسے ہی مزیدار اسنیکس میں ہوتا ہے جسے بنانے کے نت نئے طریقے سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی جس میں پانی پوری میں پانی کی جگہ کڑھی کو استعمال کیا گیا ہے ۔
پانی پوری جسے گول گپے بھی کہا جاتا ہے سب کا پسندیدہ اسنیکس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر پانی پوری کے ساتھ بہت سے تجربات اسٹریٹ فوڈ فروشوں کی طرف سے کیے جارہے ہیں جس میں چاکلیٹ، آئس کریم وغیرہ شامل ہیں۔ اور حال ہی میں، احمد آباد کی پانی پوری کے ساتھ ایک اور اختراع نے انٹرنیٹ کو حیران کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پانی کے بجائے کڑھی سے بھری ہوئی پوری کو دکھایا گیا ہے جس نے پانی پوری کے شوقین افراد کو ناراض کر دیا ہے ۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
‘کڑھی والی پانی پوری’ یا ‘کڑھی پوری’ کہلانے والی یہ ویڈیو احمد آباد میں سڑک کے کنارے ایک اسٹال کی تھی۔ مشہور انسٹاگرام بلاگر @foodiepopcorn نے انسٹاگرام سے عجیب و غریب تخلیق کا کلپ شیئر کیا۔ کلپ میں، پوریوں کو کڑھی سے بھرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
پانی پوری کڑی کی ویڈیو کو پوسٹ کیے جانے کے بعد سے 216ہزار ویوز اور 4.1ہزار لائکس ملے ہیں۔ عجیب و غریب ڈش کے بارے لوگ جاننا چاہتے تھے کہ اصل پانی پوری کا ذائقہ ٹھیک ہونے پر ایسی ڈش کیوں بنائی گئی ۔
ایک صارف نے لکھا، “پانی پوری کو بخش دینا چاہئیے یار کم از کم پانی پوری کو چھوڑ دو،” ایک صارف نے لکھا۔ “پانی پوری کا انصاف،”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 