اعظم خان کا بیان چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف فردِ جرم ہے، رانا ثنااللہ
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ اعظم خان کا بیان چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف فرد جرم ہے، بیان سے واضح ہوتا ہے ملک میں اصل میرجعفر کون تھا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی بھی اسی سازش کا تسلسل ہے، 9مئی کو کوشش کی گئی ملک میں افراتفری پیدا ہوجائے۔
وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ کوئی شک نہیں یہ جتھہ ملکی مفاد کےخلاف سازش کررہاتھا، اس جتھے کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سزا دینا ضروری ہے، ڈاکیومنٹ کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنا جرم ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ڈاکیومنٹ اپنے پاس رکھنا دنیابھرمیں جرم ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا گیا سیکریٹ مراسلےکوپبلک کرناجرم ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے جان بوجھ کربیانیہ بنانےکیلئےاسے استعمال کیا۔ اعظم خان نے بتایا سائفرچیئرمین پی ٹی آئی کو دےدیا۔
انھوں نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اعظم خان کو کہا گیا کہ سائفر گم ہوگیا ہے، صاف ظاہر ہے سائفر گم نہیں ہوا،چیئرمین پی ٹی آئی کےپاس ہے۔
انھوں نے کہا کہ جرم اس وقت تک رہے گاجب تک انہیں گرفتارکرکےسائفربرآمدنہیں کیاجاتا، اعظم خان کا بیان چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف فرد جرم ہے، اعظم خان کے بیان کی آڈیو اس سے پہلےآچکی ہے۔ بیان سے واضح ہوتا ہے ملک میں اصل میرجعفر کون تھا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اس جرم میں پوری طرح سے شریک ہیں، ملک کی معیشت کو برباد اور بحران کا شکارکیا گیا، ملک کے خارجہ تعلقات کو بھی تباہ کیا گیا، اپنے ذاتی اور سیاسی مفاد کیلئے سا ئفر کا ڈراما رچایا گیا۔
رانا ثنا اللہ نے مذید کہا کہ سائفر کا ڈراما ایک منصوبہ بندی سے بنایا گیا، اس کی سزا انہیں ہر قیمت پر ملنی چاہیے، ایک جتھہ ملک میں فتنہ،فساد اور انارکی پھیلانا چاہتا تھا، جتھےنے خود کو ہی حادثے سے دوچار کردیا ہے، ان لوگوں کے تانے بانے ملک سے باہر بھی تھے۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اعظم خان نے اپنے بیان میں وضاحت کردی کہ وہ کہاں تھے؟ اعظم خان نے بتادیاکہ وہ اپنے دوست کے گھرپرتھے، اعظم خان کے مطابق وہ سوچنے سمجھنے کےلیے سامنے آنے سے گریزاں تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
