
بھارت کے شہر احمد آباد میں تیز رفتار جیگوار ایس یو وی فلائی اوور پر راہگیروں سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تیز رفتار ایس یو وی گاڑی احمد آباد کے فلائی اوور پر راہگیروں پر چڑھ دوڑی، گاڑی راہگیروں کے ہجوم کو ہوا میں اڑاتی ہوئی گزر گئی، اس حادثے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ واقعہ رات تقریبا ایک بجے مہندرا تھر ایس یو وی سرکیج گاندھی نگر شاہراہ پر اسکان پل پر پیش آیا۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی ادارے کے مطابق، ہجوم میں دو پولیس اہلکار، ایک کانسٹیبل اور ایک ہوم گارڈ جوان شامل تھے، جو ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے سائٹ پر آئے تھے اور تیز رفتار جیگوار سے ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔ 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
حادثے کے مقام پر موجود ایک شخص التمش قریشی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کار کی رفتار بہت زیادہ تھی۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سفید رنگ کی اس گاڑی کا ڈرائیور تتھیا پٹیل بھی زخمی ہوا ہے اور اسے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹریفک نیتا دیسائی نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 10 سے 11 زخمی ہوگئے۔
نیتا دیسائی نے کہا کہ ایسا نہیں لگتا کہ یہ شراب پی کر گاڑی چلانے کا معاملہ ہے۔ لیکن ہماری ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کار کی رفتار بہت زیادہ تھی انہوں نے مزید کہا کہ کار ڈرائیور تتھیا پٹیل کا علاج چل رہا ہے، اس لیے ڈاکٹروں کی اجازت ملنے کے بعد ہم اسے گرفتار کر لیں گے۔
گجرات کے وزیر اعلی بھوپندر پٹیل نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News