Advertisement
Advertisement
Advertisement

جگر کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کا استعمال کریں

Now Reading:

جگر کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کا استعمال کریں
جگر

جگر کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کا استعمال کریں

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ جگر انسانی جسم کا اہم ترین عضو ہے جو فلٹرکا اہم کام انجام دیتا ہے صرف یہی نہیں یہ جسم کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے 500 سے زیادہ افعال انجام دیتا ہے۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام، میٹابولزم، نظام ہاضمہ اورجسم کے فاسد مادوں کے اخراج میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جگر جسم کے کئی افعال تو انجام دیتا ہی ہے لیکن اس کی سب سے زیادہ اہمیت فاسد مادوں کے اخراج یعنی ڈیٹوکسی فیکیشن کے لیے ہے۔ اس طرح یہ جسم کو بیماری کا سبب بنے والے زہریلے مادوں سے پاک کر کے صحت مند رکھتا ہے۔

اگر یہ عضو اپنے افعال بہتر طریقے سے انجام نہ دے تو کئی امراض جنم لینے لگتے ہیں تاہم اسے صحت مند رکھنے کے لیے جہاں مثبت طرز زندگی ضرروی ہے وہی کچھ غذائیں بھی اس ضمن میں کارگر ثابت ہوتی ہیں۔ کیونکہ اس کی صحت کا براہ راست تعلق اس غذا سے ہے جو آپ کھاتے ہیں۔ یہاں جگر دوست غذائیں پیش کی جارہی ہے۔

کافی

کافی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ وہ اس طرح اپنے جگر کی صحت کو برقرار رکھ رہے ہیں ایک تحقیق کے مطابق کافی کا شمار ان بہترین مشروبات میں ہوتا ہے جو جگر کو صحت مند رکھنے کے ساتھ اسے کئی امراض سے بچاتے ہیں۔

Advertisement

سبزپتوں والی سبزیاں

سبزیاں آپ کی مکمل صحت کی ضامن ہے، سبزپتوں والی سبزیاں جیسے پالک اور سلاد پتہ جسم سے فاسد مادوں کو دور کر کے جگر کے فعال کو بہتر بناتی ہیں۔

چکنائی والی مچھلی

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور فیٹی فش جیسے سالمن جسم سے سوزش دور کر کے جگر کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔

زیتون کا تیل

ایکسٹرا ورجن آلیوآئل ایک صحت مند تیل ہے جس میں صحت بخش چکنائیاں اور اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جو جگر کو آکسیڈیٹو تناؤ سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر