یوئیفا نے فنانشل فیئر پلے (ایف ایف پی) قوانین کی معمولی خلاف ورزی پر مانچسٹر یونائیٹڈ پر تین لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ 2019 اور 2022 کے درمیان نافذ ایف ایف پی قوانین کے تحت یوئیفا کی طرف سے منظور کردہ متعدد کلبوں میں سے ایک تھے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کے ترجمان نے یوئیفا کے اس فیصلے پر کہا کہ وہ ان نتائج سے مایوس ہیں۔
تاہم ترجمان نے مزید کہا کہ کلب نے جرمانے کو یوئیفا نے اپنے پچھلے فنانشل فیئر پلے قواعد کی معمولی تکنیکی خلاف ورزی” کے طور پر قبول کیا ہے۔
سزا کی وجہ بیان کرتے ہوئے یونائیٹڈ کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے 2022 کی رپورٹنگ مدت کے دوران یوئیفا کی جانب سے کووڈ 19 کے نقصانات کو ایڈجسٹ کرنے کے طریقے میں تبدیلی کی عکاسی ہوتی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سے ہمیں ایف ایف پی کے حساب کے تحت وبائی امراض کی وجہ سے ضائع ہونے والی 281 ملین یورو کی آمدنی میں سے صرف 15 ملین یورو کو تسلیم کرنے کی اجازت ملی۔
واضح رہے کہ یورپی فٹ بال کی گورننگ باڈی نے بارسلونا پر پانچ لاکھ یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
یوئیفا نے کہا کہ ہسپانوی کلب بارسلونا نے 2022 میں غلط رپورٹنگ کرنے کا قصوروار تھا اورغیر منقولہ اثاثوں (کھلاڑیوں کی منتقلی کے علاوہ) کو چھپانے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اے سی میلان، بیسکٹاس، انٹر میلان، مارسیل، موناکو، پیرس سینٹ جرمین اور روما نے بھی 2022 میں ایف ایف پی قوانین کی تعمیل کی تھی لیکن یوئیفا نے کہا کہ وہ اگلے سیزن کے دوران تصفیے کے معاہدے کی تعمیل کی نگرانی جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
