
معروف فٹ بال لیونل میسی نے انٹر میامی کے لیے اپنے پہلے میچ میں دو گول کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق لیونل میسی نے اٹلانٹا یونائیٹڈ کو 4-0 سے شکست دے کر انٹر میامی کے لیے اپنے پہلے آغاز میں دو گول اور ایک گول میں مدد فراہم کی۔
ارجنٹائن کے 36 سالہ اسٹار نے پہلے 22 منٹ میں دو گول اسکور کیے اور دوسرے ہاف میں ٹیم کے ساتھی رابرٹ ٹیلر کو بھی گول کرنے میں مدد فراہم کی۔
میسی نے اپنا دوسرا گول کرنے کے بعد انٹر میامی کے مالک ڈیوڈ بیکھم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جشن منایا۔
ان کی کارکردگی گزشتہ ہفتے اپنے ڈیبیو میچ میں میچ جیتنے والے اسٹاپ ٹائم فری کک کے بعد سامنے آئی۔
یہ بھی پڑھیں : لیونل میسی نے 35 گولڈ پلیٹڈ آئی فون 14 تحفے میں دے دیے
ساتھی کھلاڑی رابرٹ ٹیلر نے کہا کہ میسی گیند کے ساتھ سب کچھ کر سکتا ہے اور وہ مشکل حالت میں سو فی صد صحیح فیصلہ کرتا ہے۔
“رابرٹ ٹیلر نے کہا کہ وہ ساتھی کھلاڑیوں کو کھیلنے میں مدد کرتا ہے اور گول کرنے میں ان کی مدد کرتا ہے اس کے ساتھ کھیلنا ایک خواب کی تعبیر ہے۔
سات بار بیلن ڈی اور جیتنے والے میسی نے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) میں معاہدہ ختم ہونے کے بعد میجر لیگ سوکر ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے پہلی بار اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کی تھی۔
2022 کے ورلڈ کپ کے فاتح نے فرانسیسی چیمپیئن کے ساتھ دو سال کے اسپیل کے دوران 75 میچوں میں 32 گول اسکور کیے اور امریکہ میں کھیلنے کے لئے دوسرے ممالک کی منافع بخش پیشکشوں کو ٹھکرا دیا تھا۔
اس جیت کے بعد ڈیوڈ بیکھم کی انٹر میامی لیگز کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News