
امریکہ نے جنوبی کوریا میں جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوز کو تعینات کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ نے جوہری ہتھیاروں سے لیس بیلسٹک میزائل آبدوز (ایس ایس بی این) کو تعینات کیا ہے جس کا مقصد جوہری جنگ کی صورت میں اپنے ردعمل کو مربوط بنانے کے لیے بات چیت کرنا ہے۔
امریکی جوہری بیلسٹک میزائل کی صلاحیت رکھنے والی آبدوزوں کے وقتا فوقتا دورے اپریل میں طے پانے والے متعدد معاہدوں میں سے ایک تھے۔
وائٹ ہاؤس کے انڈو پیسفک کوآرڈینیٹر کرٹ کیمپبیل نے منگل کے روز اس نایاب دورے کی تصدیق کی، جس کا اعلان اپریل میں واشنگٹن ڈی سی میں جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا تھا۔
جنوبی کوریا کے حکام کے ساتھ نیوکلیئر کنسلٹیٹو گروپ (این سی جی) کے پہلے اجلاس میں شرکت کے دوران کیمبل نے سیئول میں صحافیوں کو بتایا کہ دہائیوں میں کسی امریکی جوہری آبدوز کا یہ پہلا دورہ ہے۔
شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری خطرے کے جواب میں اپریل میں دونوں ممالک کے صدور کے درمیان طے پانے والے متعدد معاہدوں میں سے ایک امریکی ایس ایس بی این کا جنوبی کوریا کا وقتا فوقتا دورہ تھا۔ انہوں نے دوطرفہ این سی جی کے قیام اور فوجی مشقوں کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا تھا۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اوہائیو کلاس کی آبدوز یو ایس ایس کینٹکی منگل کی سہ پہر جنوبی کوریا کی بندرگاہ بوسان پہنچی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News