 
                                                      چین کے نائب وزیراعظم کے لیے ہلالِ پاکستان کا اعزاز
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے چینی نائب وزیراعظم ہی لیفنگ کو ہلال پاکستان کا اعزازعطا کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوانِ صدرمیں چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔ صدرمملکت عارف علوی نے چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے عطا کیا۔
تقریب کا اغاز قومی ترانے سے ہوا، قاری احسان اللہ نے قرآنِ مجید کی تلاوت کی۔ بعدازاں صدرعارف علوی نے ہی لیفنگ کو پاکستانی اعزاز ہلالِ پاکستان سے نوازا۔
ایوانِ صدرمیں سی پیک کے دس برس گزرنے پر یہ تقریب منعقد کی گئی۔ چینی نائب وزیراعظم صدرکی جانب سے ان کے نمائندہ خصوصی کے طورپرپاکستان پہنچے ہیں۔ پاکستان پہنچنے پر چین کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا اوران کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔
چینی نائب وزیراعظم کو ہلالِ پاکستان دینے کی تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے، چین کے نائب وزیراعظم تقریب کے مہمانِ خصوصی بھی تھے۔
تقریب میں صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کے ساتھ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، خرم دستگیر، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال کے علاوہ چین کا وفد بھی شریک تھا۔
اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان اورچین کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزرا نے پرتپاک استقبال کیا اور وزیراعظم نے وفاقی وزرا کا معززمہمان سے فرداً فرداً تعارف کروایا۔
چینی وزیراعظم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور منصوبے کی پیشرفت پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 