
کیا باسی کھانا اپنی غذائیت کھو دیتا ہے؟ ماہرین کیا کہتے ہیں
ہر گھر میں روزہی کچھ نہ کچھ کھانا ضرور بچتا ہے جبکہ بہت سے گھرانے ایسے بھی ہیں جن میں مصروفیت کی وجہ سے کئی دنوں کا کھانا تیار کر کے فریج میں محفوظ کردیا جاتا ہے۔
لیکن کیا یہ کھانا صحت کے لیے مفید اور اسے کب تک استعمال کیا جاسکتا ہے یہ وہ سوالات ہیں جن کے جوابات ہر کوئی جاننا چاہتا ہے۔ ماہرین اس کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں جانتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بچا ہوا کھانا ہر گھر میں موجود ہوتاہے لیکن اگراسے مناسب طریقے سے محفوظ نہ کیا جائے تو یہ غذائیں اپنی غذائیت کھودیتی ہیں، جبکہ کچھ عرصے بعد مضر صحت بن سکتی ہے۔ اورآنتوں کے مسائل، اسہال اور دیگر صحت کے خطرات کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔
بچا ہوا کھانا اپنی غذائیت اس لیے کھودیتا ہے، کیونکہ کوئی بھی کھانا پکانے کے فوراً بعد اسے فریج میں محفوظ نہیں کرتا۔ پہلے اس کھانے کا ایک حصہ کھایا جاتا ہے، پھر اضافی کھانے کو کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیا جاتا ہے، اور آخر میں اسے فریج میں رکھا جاتا ہے۔
آپ یہ بات مانیں یا نہ مانیں، اس طرح کھانوں کو بہت دیر تک باہر رکھنے سے ان میں بہت سے جراثیم تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں اور اس طرح ان میں موجود غذائی اجزاء کم ہونے لگتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ بچ جانے والا کھانا کھانے کے بعد اکثر لوگوں کو آنتوں اور بدہضمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ماہرین کے مطابق، کھانا پکانے کے تین گھنٹے کے اندر کھانے کوکھا لینا چاہئے اس طرح آپ اس میں موجود غذائیت کو زیادہ سے زیادہ حاصل کر سکتے ہیں تاہم اسے رکھ کریا محفوظ کر کے کھانا صحت مند عمل نہیں ہے۔
اسی لیے ماہرین بچے ہوئے کھانے کو سنبھالتے وقت کچھ بنیادی اصولوں پر عمل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ اس میں موجود غذائی اجزاء سے بھرپورانداز سے فائدہ اٹھایاجاسکے۔
مناسب طریقے سے محفوظ کریں
کھانے کو مناسب طریقے سے محفوظ کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ اس کے غذائی اجزاء ضائع نہ ہو۔ فریج میں رکھے ہوئے کھانے کو تین سے چار دن میں استعمال کرلینا چاہئے۔
اسے کھلا نہ چھوڑیں
کھانے کو حتی الامکان نمی سے بچائیں۔ اگر اسے کمرے کے درجہ حرارت پر کھلا رکھا جائے تو پکا ہوا اور بغیر پکا ہوا کھانا جراثیم کی افزائش گاہ بن جاتا ہے جس سے یہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
متعدد بار گرم کرنے سے گریز کریں
آپ اکثر لوگوں کو بار بار بچا ہوا کھانا دوبارہ گرم کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ تاہم، درجہ حرارت میں یہ تبدیلی کھانے سے تمام غذائی اجزاء کو ضائع کر دیتی ہے۔ لہذا، آپ کو صرف اتنا ہی کھانا دوبارہ گرم کرنا چاہیے جتنا آپ کی ضرورت ہے اور اسے ایک ہی وقت میں استعمال کر لیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News