Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت امور کشمیر نے ہمیشہ وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا، قمر زمان کائرہ

Now Reading:

وزارت امور کشمیر نے ہمیشہ وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا، قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ

 قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزارت امور کشمیر نے ہمیشہ وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے وزراء اور سیاسی قیادت کے ا یک وفد نے اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی سربراہی میں مشیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ، سئنیر وزارا کرنل (ر )وقار احمد نور، خواجہ فاروق احمد ، ماجد خان اور سید بازل علی نقوی سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کے مالیاتی ، سیاسی و ترقیاتی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں وفد نے وزیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کو آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصاً آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز کی صورتحال سےمتعلق تفصیلی آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیر امور کشمیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت امور کشمیر نے ہمیشہ وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے ہر اہم موقع پر آزاد کشمیر  حکومت کی ہر ممکن مدد کی ہے۔

Advertisement

وزیر امور کشمیر نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے لیے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ فورمز سے رابطہ کیا جائے گا اور وزارت آمور کشمیر و گلگت بلتستان اس ضمن میں آزاد کشمیر حکومت کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر