بالی وڈ اداکارہ نے انڈسٹری میں کام سے وقفہ لینے پر ہونے والے نقصان کے حوالے سے بتا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمانتھا پرابھو نے اپنی صحت پر توجہ دینے کیلئے کام سے 6 ماہ سے ایک سال تک کا وقفہ لیا ہے۔
تاہم اداکارہ کو اس وقفے کی وجہ سے کافی مالی نقصان ہوا ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ سمانتھا نے بتایا کہ انہوں نے اپنے وقفے کی وجہ سے وہ اب کو ئی بھی تیلگو، ہندی اور تامل فلم سائن نہیں کر رہیں۔
البتہ اداکارہ نے پروڈیوسرز کو پیشگی ادائیگیاں بھی واپس کر دی ہیں۔
سمانتھا ایک فلم کی ساڑھے تین سے چار کروڑ روپے فیس لیتی ہیں۔
تاہم اب انہوں نے تینوں فلموں کے پیسہ واپس دے دیے ہے لہٰذا ان کے نقصان کا تخمینہ 10 سے 12 کروڑ روپے لگایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سمانتھا کو ایک غیر معمولی بیماری مائیوسائٹس ہے جس کا علاج وہ امریکا میں کروائیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
