
جانی ڈیپ کا شو منسوخ ہونے کی وجہ سامنے آگئی
ہالی وڈ اداکار جانی ڈیپ کا 18 جولائی کو بڈاپسٹ میں مجوزہ شو منسوخ کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جانی ڈیپ کو اپنے بینڈ ‘ہالی ووڈ ویمپائرز’ کے ساتھ ہنگری اور سلوواکیہ میں پرفارم کرنا تھا لیکن اچانک ان کا شو منسوخ کر دیا گیا۔
تاہم پرستاروں نے شو سے صرف ایک گھنٹہ پہلے جانی ڈیپ کو شراب نوشی کرتے ہوئے دیکھا تھا۔
وجہ یہ سامنے آ رہی ہے کہ ان کی وائرل تصویر کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ ان کی کثرت شراب نوشی کی وجہ سے شو منسوخ ہوا۔
بینڈ نے شو منسوخ ہونے کا اعلان انسٹاگرام پر کیا۔
اس حوالے سے بینڈ کا کہنا تھا کہ کچھ غیرمتوقع حالات کی وجہ سے شو منسوخ کیا جا رہا ہے، تمام ٹکٹس کو ری فنڈ کیا جائے گا۔
البتہ جانی کی خراب صحت کو بھی پروگرام کی منسوخی کی وجہ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ بینڈ نے سلوواکیہ میں 20 جولائی کو پرفارم کرنا تھا لیکن وہ پروگرام بھی منسوخ ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News