Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمندری طوفان ڈوکسری نے چین میں تباہی مچا دی، بیجنگ میں ریڈ الرٹ جاری

Now Reading:

سمندری طوفان ڈوکسری نے چین میں تباہی مچا دی، بیجنگ میں ریڈ الرٹ جاری

چین میں سمندری طوفان ڈوکسری کی تباہ کاریاں جاری ہے، شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق  سمندری طوفان ڈوکسری کے باعث چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اس سال کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ بیجنگ میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

سمندری طوفان ڈوکسری کی وجہ سے خطے کے انتہائی خطرے والے علاقوں سے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔

بیجنگ کے 22 ملین افراد کو شدید بارشوں کے لئے ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے کیونکہ طوفان ڈوکسوری کے اثرات شہر سے گزر رہے ہیں۔

شہر کی آبزرویٹری کے مطابق پیر کی رات بیجنگ میں اوسط بارش 140.7 ملی میٹر (5.5 انچ) تک پہنچ گئی، جس میں سب سے زیادہ بارش فنگشان کے علاقے میں 500.4 ملی میٹر (19.7 انچ) ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

جنوبی اور مغربی علاقوں میں پیر کی صبح موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ڈوکسوری چین میں آنے والے برسوں کے سب سے طاقتور طوفانوں میں سے ایک ہے اور بیجنگ سمیت ملک کے شمالی حصوں میں لاکھوں افراد شدید بارشوں کے لیے ریڈ الرٹ کے تحت ہیں۔

اس الرٹ میں بیجنگ کے 22 ملین اور تیانجن کے 14 ملین افراد کے علاوہ ہیبی، شانسی، شانڈونگ اور ہینان صوبوں کے کچھ حصوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق 2011 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اتنی بھاری بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

چینی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق بیجنگ میں ہائی رسک علاقوں سے 31 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ 20 ہزار افراد کو قریبی شہر شیجیا چوانگ کے کچھ حصوں سے منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں 4 ہزار سے زائد تعمیراتی مقامات پر کام روک دیا گیا، تقریبا 20 ہزار عمارتوں کو نقصان پہنچنے کے لیے معائنہ کیا گیا اور شہر کے خوبصورت مقامات کو بند کردیا گیا۔

ڈوکسوری کو ابتدائی طور پر ایک سپر طوفان کے طور پر درجہ بندی کیا گیا تھا کیونکہ یہ اس ہفتے کے اوائل میں بحر الکاہل میں داخل ہوا تھا لیکن فلپائن کے قریب پہنچنے کے بعد اس نے کچھ شدت کھو دی ، جہاں اس نے ایک درجن سے زیادہ افراد کو ہلاک کردیا۔

اس کے باوجود جمعہ کے روز چین کے جنوب مشرق میں 175 کلومیٹر فی گھنٹہ (110 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی تھیں، جس سے کافی نقصان ہوا تھا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی صوبے فوجیان میں 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔

اگرچہ ڈوکسوری کی شدت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے لیکن ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایک اور طوفان خانون قریب آ رہا ہے اور رواں ہفتے چین کے گنجان آباد ساحل سے ٹکرائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نیا سمندری طوفان خانون مکئی اور دیگر فصلوں کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے جو پہلے ہی ڈوکسوری سے متاثر ہوچکی ہیں۔

Advertisement

یہ طوفان موسم گرما میں ریکارڈ درجہ حرارت کے بعد چین سے ٹکرا رہے ہیں اور سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید موسم میں اضافہ ہوا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر