Advertisement
Advertisement
Advertisement

آتش فشاں پہاڑ پر پیزا پکانے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

Now Reading:

آتش فشاں پہاڑ پر پیزا پکانے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل
پیزا

آتش فشاں پہاڑ پر پیزا پکانے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر ہر روز ہی نت نئے یا یہ کہیں تو بے جانہ ہوگا کہ عجیب و غریب کھانے کی تراکیب پوسٹ کی جارہی ہیں جو کافی مقبول ہورہی ہیں تاہم کچھ  لوگ صرف لائک اور ویوز حاصل کرنے کے لیے اس طرح کے کھانے تیار کررہے ہیں چاہے ان کا ذائقہ کیسا ہی کیوں نہ ہو۔

تاہم حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے جس میں پیزا پکانے کا انتہائی منفرد انداز پیش کیا گیا ہے اور وہ ہے آتش فشاں پہاڑ پر پیزا تیار کرنا۔ گوئٹے مالا کے ایک فعال آتش فشاں پر پکا ہوا پیزا کھانے کی خاتون کی ویڈیو نے انٹرنیٹ کو  حیران کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گوئٹے مالا کے ایک فعال آتش فشاں پہاڑ پرکچھ مقامی لوگوں نے پہاڑ کی حدت سے پیزا پکا کرفروخت کرنے کا آغاز کیا ہے اس منفرد انداز سے پیزا پکانے کا یہ عمل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے اور بہت سے افراد اور یوٹیوبر نے محض اس پیزا سے لطف اندوز ہونے کے لیے گوئٹے مالا کا سفر اختیار کیا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Bucket List + Adventure Travel ✺ Alex (@alexandrablodgett)

Advertisement

انہیں میں الیگزینڈرا بلڈجٹ  بھی شامل ہیں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گوئٹے مالا کے اس سفر کی ایک دلچسپ جھلک پیش کی ہے جہاں انہوں نےایک  خاص قسم کا پیزا آزمایا جو ایک فعال آتش فشاں کے اندر پکایا گیا تھا۔

آپ اپنی پسند کے لذیذ ٹاپنگز کے ساتھ پیزا کے لیے کہاں تک جاسکتے ہیں، پیزاکے لیے الیگزینڈرا کا یہ سفر اس کھانے سے ان کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے ایک فعال آتش فشاں  پہاڑ کا سفر اختیار کیا اور ایک خاص قسم کا پیزا آزمایا۔ اس کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیزا کے تمام اجزاء کا ملا کر اسے آتش فشاں پہاڑ کے اندر پکایاجاتا ہے جسے  الیگزینڈرا نے بہت شوق سے کھایا۔

واضح رہے کہ یہ آتش فشاں پہاڑ فعال ہے! جبکہ اس میں سے آخری بار لاوا 2021 میں نکلا تھا۔

Advertisement

اس ویڈیو نے 1.2 ملین سے زیادہ ویوز اور لاتعداد تبصرے حاصل کیے ہیں۔اس انوکھی ڈش ک دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے ہیں ۔ بہت سے لوگوں کو یہ جاننے میں دلچسپی ہے کہ پیزا کا ذائقہ کیسا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر