Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان آنے والی بھارتی خاتون انجو کے والد نے اسے اپنے لیے مردہ قرار دے دیا

Now Reading:

پاکستان آنے والی بھارتی خاتون انجو کے والد نے اسے اپنے لیے مردہ قرار دے دیا

فیس بک کے پاکستانی دوست سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون انجو کے والد نے اسے اپنے لیے مردہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے گوالیار ضلع کے بونا گاؤں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اس کے والد گیا پرساد تھامس نے کہا کہ اس نے اپنے دو بچوں کا مستقبل برباد کر دیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا ہ کا سفر کرنے والی اور منگل کے روز اپنے فیس بک دوست سے شادی کرنے والی ایک شادی شدہ بھارتی خاتون انجو کے والد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کے لیے مردہ ہونے کے برابر ہے۔

گیا پرساد تھامس کا کہنا تھا کہ جس طرح وہ اپنے دو بچوں اور شوہر کو پیچھے چھوڑ کر بھاگ گئی، اس نے اپنے بچوں کے بارے میں سوچا بھی نہیں۔ اگر وہ ایسا کرنا چاہتی تھی تو اسے پہلے اپنے شوہر کو طلاق دینی چاہیے تھی، وہ اب ہمارے لیے زندہ نہیں ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Advertisement

انجو کے والد نے کہا کہ اس کی 13 سالہ بچی اور 5 سالہ لڑکے کا کیا ہوگا ان کی دیکھ بھال کون کرے گا، انجو نے اپنے بچوں اور شوہر کا مستقبل برباد کر دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں گیا پرساد تھامس نے کہا کہ وہ انجو کو واپس لانے کے بھارتی حکومت سے کوئی درخواست نہیں کریں گے، اور میری دعا ہے کہ اسے وہیں مرنے دیا جائے۔

گیا پرساد تھامس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اسے پاسپورٹ کیسے ملا، اور اس نے کس طرح ویزا حاصل کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی خاتون انجو نے اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستان میں اپنی فیس بک دوست سے شادی کی تھی اور اب ان کا نیا نام فاطمہ ہے۔

34 سالہ بھارتی خاتون خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں اپنے 29 سالہ پاکستانی دوست نصر اللہ کے گھر میں گزشتہ چند روز سے مقیم تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر