Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالوں کو لمبا اور گھنا بنانے کے لیے یہ آسان سے طریقے اپنائیں

Now Reading:

بالوں کو لمبا اور گھنا بنانے کے لیے یہ آسان سے طریقے اپنائیں
بالوں

بالوں کو لمبا اور گھنا بنانے کے لیے یہ آسان سے طریقے اپنائیں

بالوں کا لمبا،  گھنا اور سیدھا ہونا شخصیت کو متاثر کن بناتا ہے یہی وجہ ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد بالوں  کولمبا اور گھنا بنانے کے لیے کئی طرح کے جتن اور ٹریٹمینٹس کرواتی ہیں تاکہ بالوں کے حسن کومزید بڑھایا جاسکے۔

تاہم بالوں کی لمبائی میں اضافہ کرنے کے لیے ان مسائل سے چھٹکارا پانے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے جو کہ بالوں کی افزائش میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ اگر آپ کے بچے کے بال نہیں بڑھ رہے، یا پھر آپ کے بالوں کی افزائش بھی نہیں ہو پا رہی تو کئی آزمودہ طریقوں کی مدد سے بالوں کو لمبا کیا جا سکتا ہے۔

وٹامنز اور نیوٹرنٹس

کچھ لوگوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ وٹامنز اور نیوٹرنٹس کے استعمال سے تھوڑے ہی عرصے میں بالوں کو لمبا کیا جا سکتا ہے۔ وٹامنز اور نیوٹرنٹس کے استعمال سے بالوں کی لمبائی میں اضافہ تو ہوتا ہے مگر اس کے لیے کافی عرصہ درکار ہوتا ہے۔

Advertisement

پیاز کا عرق

بالوں کا لمبا کرنے کا ایک اورطریقہ پیاز کے عرق کا استعمال ہے۔ اس سبزی میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ بالوں کو کمزور نہیں ہونے دیتیں اور انہیں ٹوٹنے سے بھی بچاتی ہیں۔ تاہم  صرف پیاز کو بالوں کی لمبائی کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیئے بلکہ اس کے عرق میں شہد اور کیسٹر آئل کو ملا کر استعمال کرنا چاہئے۔

انڈے کی زردی

انڈا کھانا ہی صحت کے لیے مفید نہیں ہے بلکہ اسے بالوں میں لگانا بھی کئی طرح سے فائدہ دیتا ہے۔ ایک عام اندازے کے مطابق ایک مہینے میں بالوں کی لمبائی آدھے انچ تک بڑھتی ہے۔ اگر انڈے کی زردی جیسی مؤثر چیزیں استعمال کی جائیں تو بالوں کی لمبائی میں مؤثر طریقے سے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انڈے کی زردی کے استعمال سے بالوں کی لمبائی، چمک، اور خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

مختلف اقسام کے تیل

بالوں میں تیل کا استعمال صدیوں سے کیا جارہا جو کہ بہترین نتائج فراہم کرتا ہے تاہم لوگوں کی بڑی تعداد اپنے سر اور بالوں کی ساخت کے مطابق مختلف اقسام کے تیل استعمال کرتی ہے جیسے زیتون کا تیل، سسرسوں کا تیل، ناریل کا تیل، بادام کا تیل اورارنڈی کا تیل۔

Advertisement

تیل کی مختلف اقسام کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو بالوں کی لمبائی میں اضافہ ہو سکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ نہانے سے دو گھنٹے قبل بالوں کو تیل لگا کر مفید نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

کیمیکلز سے بھرپور پروڈکٹس

بالوں کی حفاظت، لمبا اور گھنا بنانے کے لیے بازار میں کئی طرح کی مصنوعات دستیاب ہیں جو کیمیکلز سے بھر پور ہوتی ہیں ان میں شیمپوسر فہرست ہے جو کہ بالوں کی افزائش کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کنڈیشنر کے استعمال سے بھی بالوں کی افزائش متاثر ہوتی ہے۔ اس لیے بالوں کی افزائش کے مسائل سے بچنے کے لیے ایسے شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کرنے سے گریز کریں جو بالوں کی افزائش کو متاثر کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر