
اسلام آباد: تاجکستان کے وزیر دفاع شیرعلی مرزو نے وفد کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں خواجہ محمد آصف نے تاجکستان کی عسکری ، سول قیادت اور اس کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاجبکہ وزیر دفاع نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ افغانستان کے پڑوسی ہونے کی وجہ سے پاکستان اور تاجکستان دونوں کو ایک جیسے سیکورٹی چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں تاجکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سی پیک گوادر سے تاجکستان کے کاشغر اور مرغاب تک رابطے اور انضمام کو بڑھانے کے لیے مزید نئے اور منفرد مواقع فراہم کرے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان انٹیلی جنس صلاحیتوں میں اضافے اور تاجکستان کی مسلح افواج کے ساتھ تکنیکی مہارت کے تبادلے میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔
ملاقات میں تاجکستان کے وزیر دفاع نے اپنی حکومت کے عزم کا یقین دلایا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News