Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا، فوجی ہیلی کاپٹر بحرالکاہل میں گر کر تباہ، عملے کے 4 افراد لاپتہ

Now Reading:

آسٹریلیا، فوجی ہیلی کاپٹر بحرالکاہل میں گر کر تباہ، عملے کے 4 افراد لاپتہ

آسٹریلیا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر ایم آر ایچ-90 تائیپن گزشتہ رات بحرالکاہل میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق آسٹریلیا کا ایم آر ایچ-90 تائیپن ہیلی کاپٹر کا عملہ گزشتہ رات ریاست کوئنز لینڈ کے قریب پانی میں گر کر تباہ ہونے کے بعد لاپتہ ہے۔

آسٹریلیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں چار فضائی عملے کے لاپتہ ہونے کے بعد امریکہ کے ساتھ فوجی مشقیں روک دی ہیں۔

آسٹریلوی وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے بتایا کہ آسٹریلوی دفاعی فورس ایم آر ایچ 90 تائیپن ہیلی کاپٹر شمال مشرقی ریاست کوئنز لینڈ کے قریب مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

رچرڈ مارلس نے کہا کہ چاروں فضائی عملے کے اہل خانہ کو اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ہماری امیدیں اور خیالات فضائی عملے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

یہ ہیلی کاپٹر جاپان، فرانس اور جرمنی سمیت 13 ممالک کی مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لے رہا تھا جس میں 30 ہزار سے زائد اہلکار شریک تھے۔

حکام نے اس واقعے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے اور نہ ہی یہ اشارہ دیا ہے کہ مشقیں کب دوبارہ شروع ہوں گی۔

آسٹریلیا کے فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ آج مل گیا ہے تاہم عملے کے لاپتہ ارکان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

کوئنز لینڈ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ ڈگلس میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں ملبے کی متعدد اشیا ملی ہیں جو بظاہر لاپتہ ہیلی کاپٹر سے ملی ہیں۔’

سپرنٹنڈنٹ ڈگلس میکڈونلڈ نے کہا کہ عملے کے زندہ ملنے کی امید کم نہیں ہوئی ہے اور اس وقت یہ ایک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ہے۔

بریگیڈیئر ڈیمین ہل نے کہا کہ مشقوں کو روک دیا گیا ہے تاکہ شرکاء اپنے اہل خانہ تک پہنچ سکیں اور بتا سکیں کہ کیا ہو رہا ہے.

Advertisement

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، جو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ بات چیت کے لئے آسٹریلیا میں ہیں، نے لاپتہ فضائی عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر