کس رنگ کی غذا بلڈ پریشر کو توازن میں رکھ سکتی ہے؟
بلڈ پریشرکو خاموش قاتل کہاجاتا ہے اور یہی کئی موذی امراض کی بنیادی وجہ بھی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ مریض اس کی کوئی واضح علامات محسوس نہیں کرتا اور یوں وہ تمام کام اورغذا کو معمولات زندگی میں جاری رکھتا ہے جو اس کے بڑھنے کے اصل محرکات ہوتے ہیں۔
بلڈ پریشربڑھنے کی کئی وجوہات ہیں ان میں موروثیت، تمباکوناشی، موٹاپا، جسمانی سرگرمیوں کا نہ ہونا، نشہ کرنا، ذہنی تناؤ، گردے کے امراض، نیند کا عارضہ۔ تاہم مختلف غذا کی رنگت اسے اسے کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا نہایت ضروری ہے تاہم اگر غذا میں سبزیوں اور پھلوں کا تناسب زیادہ ہوتو یہ آپ کے لیے اور بھی مفید ثابت ہوتی ہیں۔
پھل اور سبزیاں کئی طرح کی وٹامنزاور منرلز سے بھرپور ہوتی ہیں جو آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ کئی طرح کے امراض سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ کیا آپ نے کبھی غورکیا ہے کہ سبزیوں کے پھلوں کے مختلف رنگ ہوتے ہیں جیسے سبز، سرخ، پیلے اور جامنی۔
ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ ایسی سبزیاں اور پھل جن کا رنگ جامنی ہو ان میں دیگر پھل اور سبزیوں کی نسبت زیادہ صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں۔ بلڈ پریشر کے لیے ایسی ہی غذاؤں کی افادیت بیان کی جارہی ہیں۔
آلو بخارا، بینگن، بلیک کرنٹ، کالا انگو اور جامنی گوبھی جیسی غذاؤں میں فلیوونائڈزکی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کوتوازن میں رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ اس طرح آپ بلڈ پریشر کے ساتھ امراض قلب سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ ان غذاؤں کے استعمال سے بعض اقسام کے کینسروں سے بھی بچاؤ ممکن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
