Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلم” جوان” اور” مشن امپاسیبل 7″ ایک ساتھ سینما گھروں میں

Now Reading:

فلم” جوان” اور” مشن امپاسیبل 7″ ایک ساتھ سینما گھروں میں
فلم" جوان

فلم” جوان” اور” مشن امپاسیبل 7″ ایک ساتھ سینما گھروں میں ریلیز

 بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم کا ٹریلر 12 جولائی کو ٹام کروز کی فلم ’مشن امپاسیبل 7‘ کے ساتھ سنیما گھروں میں دکھایا جائے گا۔

ٹام کروز کی بلاک بسٹر سیریز کی فلم ’مشن امپاسیبل 7‘ 12 جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی اور مداح “جوان” کا ٹریلر بھی اسی موقع پر دیکھ سکیں گے۔

اس  وجہ سے ایک وقت میں مداحوں کو دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ سنیما گھروں میں دیکھنے کا موقع مل جائے گا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’جوان‘ کا آفیشل ٹریلر ہالی و وڈ فلم کے درمیانی وقفے میں پیش کیا جائے گا البتہ فلم میکرز نے اس خبر پر ابھی تک اپنا ردعمل نہیں دیا ہے۔

حال ہی میں کنگ  خان کی فلم جوان  کا ٹریلر ریلیز  کیا گیا جو   آتے ہی چھا گیا۔

Advertisement

24 گھنٹوں میں 112 ملین ویوز حاصل کر کے اس فلم کے ٹریلر نے باقی سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “جوان” شاہ رخ خان کا رواں برس کا دوسرا بڑا پروجیکٹ ہے، اس سے قبل “پٹھان” نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ فلم “جوان” میں کنگ خان کے ساتھ نینتھارا اور وجے سیتھوپتی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں اور اسے رواں برس 7 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر