
موسم گرما اور بارشوں میں سبزیاں اور پھل تیزی سے خراب ہوجاتے ہیں اس کی ایک وجہ تو موسم ہے دوسرا اس موسم میں انہیں خراب کرنے والے جراثیم ہر طرف موجود ہوتے ہیں ایسی صورت میں انہیں کئی دن تک تازہ رکھنے کے لیے ان طریقوں پر عمل کریں۔
جب بھی پھلوں اور سبزیوں کو خرید کر گھر میں لائیں انہیں اچھی طرح دھوکر خشک کریں، پھر انہیں فریج میں رکھیں۔ کیونکہ بغیر دھلی ہوئی یا گیلے پھل اور سبزیاں زیادہ تیزی سے خراب ہوجاتی ہیں۔
فریج کے درجہ رارت اور اس کی نمی کی سطح کو توازن میں رکھیں تاکہ اس میں موجود غذا خراب ہونے سے محفوظ رہیں۔
کوشش کریں پھلوں اور سبزیوں کو ثابت فریج میں رکھیں اور جب استعمال کرنا ہو تو فریج سے نکال کر استعمال کریں اس طرح یہ تازہ رہیں گے۔
تمام سبزیوں اور پھلوں کو ایک ساتھ نہیں رکھیں بلکہ انہیں الگ الگ کر کے کھیں اس طرح نہ صرف انہیں نکلانے کا آسان ہوگا بلکہ یہ خراب ہونے سے بھی محفوظ رہے گے۔
فریج کو صاف ستھرا رکھیں، صفائی فریج میں رکھے ہوئے پھلوں اور سبزیوں کو خراب ہونے سے محفوظ رکھے گی۔
سبزیوں اور پھلوں کو پلاسٹک کے بجائے کاغذ کے بیگز میں ڈال کر فریج میں محفوظ کریں کیونکہ نمی کو جذب کر کے انہیں خشک رکھے گے اس طرح یہ خراب ہونے سے بچے رہے گے۔
سبزیوں کو فریج میں محفوظ کرنے سے قبل ان کے سخت تنے وغیرہ نکال لیں اس طرح یہ تازہ رہیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News