Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیٹے کو ماں کی آواز نکال کر والد کے اکاؤنٹ سے ہزاروں پاؤنڈ نکلنے پر بڑی سزا

Now Reading:

بیٹے کو ماں کی آواز نکال کر والد کے اکاؤنٹ سے ہزاروں پاؤنڈ نکلنے پر بڑی سزا
پاؤنڈ

بیٹے کو ماں کی آواز نکال کر والد کے اکاؤنٹ سے ہزاروں پاؤنڈ نکلنے پر بڑی سزا

 42 سالہ بیٹے کو اس وقت جیل کی ہوا کھانا پڑگئی جب پولیس کو یہ پتہ چلا کہ اس نے بینک اسٹاف کو فون کالز کے دوران اپنی متوفی والدہ کی آواز نکال کر والد کے بینک اکاؤنٹ سے ہزاروں پاؤنڈ  کسی اور اکاؤنٹ میں منتقل کرا لیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  برطانیہ سے تعلق رکھنے والی فیملی میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ڈینئیل کوٹبرٹ نامی اس شخص نے 2017 اور 2018 کے دوران 14 ماہ کے دوران فراڈ کرتے ہوئے اپنی والدہ کے انتقال کے چند ماہ بعد غمزدہ والد کے 56 ہزار پاؤنڈ کی خطیر رقم والدین کے بینک اکاؤنٹ سے خود کو والد اور والدہ ظاہر کرکے حاصل کیے۔

پولیس کی جانب سے جاری شدہ آڈیو فوٹیج سے یہ انکشاف ہوا کہ کس طرح اس شخص نے جعلی طور پر اپنی آنجہانی والدہ کا نام کم از کم نو بار استعمال کیا۔

تاہم آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ یہ اپنے والدین کے اکاؤنٹ سے کسی دوسرے اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کرانے کی درخواست کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالات کے درست جواب دے رہا ہے۔

Advertisement

اس دوران اس نے اپنے والد کی تمام جمع پونجی جس میں ان کے ملازمت کے ختم ہونے کے بعد ملنے والی رقم کے ساتھ ان کے نام پر کئی قرضے بھی فراڈ کرتے ہوئے حاصل کیے۔

والد کو جب یہ صورتحال پتہ چلی تو اس وقت تک بہت تاخیر ہوچکی تھی اور ایک بلڈنگ کمپنی نے انہیں بتایا کہ وہ جس مکان میں رہتے ہیں وہ اس سے محروم ہونے والے ہیں کیونکہ انہوں نے جو قرضے حاصل کیے ہیں، ان کی اقساط ادا نہیں ہوئیں۔

خیال رہے کیونکہ آج کے دور میں کسی بھی رشتیہ پر بھروسہ کرنا ہر بار صحیح ہو ایسا ممکن نہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر