
لیموں بے شمار فوائد لیے حیرت انگیز پھل
لیموں سپر فوڈ میں شامل ایک ایسا پھل ہے جس کی افادیت سے ہر کوئی واقف ہے ترش ذائقہ لیے اس پھل میں ایسے صحت بخش اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں بھی مددفراہم کرتے ہیں۔
لیموں نظام انہضام کو بہتر بنانے میں اپنی مثال نہیں رکھتا بد ہضمی اور اپھارہ کو دور کر کے ہاضمے کو بہتر بناتا ہے۔ یہ جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کو یقینی بناکر آپ کی مجموعی صحت کو بہتربناتاہے۔
کھانے کا ذائقہ بڑھائیں
آپ نمک کی جگہ کچھ تازہ لیموں نچوڑ کر اپنے کھانے یا سلاد میں ڈال کر ذائقہ بڑھا سکتے ہیں اس طرح آپ کو نمک کی کمی محسوس نہیں ہوگی۔
ہربل چائے میں شامل کریں
کیمومائل، پیپرمنٹ، ڈینڈیلین اور سونف سب سے زیادہ عام مقبول چائے ہیں۔ ان ہربل چائے کو مزید صحت بخش بنانے کے لیے اس میں لیموں کا رس شامل کریں۔
اگر آپ اس میں مٹھاس بھی شامل کرناچاتے ہیں تو اس کے لیے شہد کا استعمال کریں۔ آپ دن بھر ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے اسے گرم یا ٹھنڈا استعمال کر سکتے ہیں۔
کھیرے لیموں کا پانی
لیموں کے پانی کو مزید صحت بخش بنانے کے لیے اس میں کھیرا اور تازہ پودینہ شامل کریں ان اجزاء سے تیار کیا جانے والا مشروب تازگی فراہم کرنے کے ساتھ پیٹ کو بھی صاف رکھے گا۔
لیموں اور ہلدی پیسٹ بنائیں
لیموں کے رس میں ہلدی کی تھوڑی سی مقدار شامل کر ایک پیسٹ بنائیں اب اسے جلد کی صفائی کے لیے استعمال کریں جلد چمکنے لگے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News