Advertisement
Advertisement
Advertisement

اجیت اگرکر بھارتی ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

Now Reading:

اجیت اگرکر بھارتی ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

سابق بھارتی فاسٹ بولر اجیت اگرکر

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈکپ سے قبل سابق فاسٹ بولر اجیت اگرکر کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  سابق فاسٹ باؤلر اجیت اگرکر کو متفقہ رائے سے پانچ رکنی کمیٹی کا سربراہ منتخب ہونے کے بعد مینز کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

سابق بھارتی فاسٹ باؤلر اجیت اگرکر کی تعیناتی اس وقت ہوئی جب سابق چیف سلیکٹر چیتن شرما کی جانب سے اسٹنگ آپریشن میں کھلاڑیوں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ پلئیرز خود کو فٹ رکھنے کے لیے انجکشن لگاتے ہیں، جس کے بعد انہیں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

سابق بھارتی فاسٹ بولر اجیت اگرکر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم دہلی کیپٹلز کی کوچنگ کرچکے ہیں تاہم وہ حالیہ ٹورنامنٹ کے بعد عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔

بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی) نے مینز سلیکشن کمیٹی میں سلیکٹر کے عہدے کے لیے  درخواست دہندگان کا انٹرویو کیا تھا، تین رکنی کمیٹی نے اجیت اگرکر کے نام کو فائنل کیا۔

Advertisement

اجیت اگرکر کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے اور ان کے علاوہ جو شیو سندر داس، سبروتو بنرجی، سلیل انکولا اور سریدھرن شرتھ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ 45 سالہ اگرکر نے بھارت کیلئے 26 ٹیسٹ، 191 ون ڈے انٹرنیشنل جبکہ 4 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، تینوں فارمیٹس میں انکی وکٹوں کی تعداد 349 ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر