 
                                                                              بالی وڈ اداکارہ زرین خان ، اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ موازنہ کرنے پر غصہ ہوگئیں۔
اداکارہ زرین کا ماننا ہے کہ کترینہ کیف سے موازنہ کیے جانے پر انہیں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ لوگ آپ کا کترینہ کیف سے موازنہ کیا کرتے تھے تو آپکو ان سب چیزوں سے کیسا محسوس ہوتا تھا اور آپ کے کیریئر پر اس کے کیا اثرات پڑے۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ زرین خان نے بتایا کہ جب میں انڈسٹری میں آئی تو میں معصوم تھی، کیونکہ میں کسی فلمی گھرانے سے نہیں آئی تھی۔
زرین خان نے مزید کہا کہ ابتدا میں تو موازنہ کیے جانے پر مجھے بے حد اچھا لگتا تھا کیونکہ میں خود کترینہ کیف کی مداح تھی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ کترینہ سے موازنہ کرنے کی وجہ سے میرے کیریئر پر منفی اثرات آئے اور مجھے میری اپنی شناخت ثابت کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 