
فلم بھول بھولیا 3 کی شوٹنگ کا آغاز کب کیا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی
فلم بھول بھولیا 3 کی شوٹنگ 3 فروری 2024 میں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم کی ہدایت کاری انیس بزمی کریں گے اور اسے ٹی سیریز کی حمایت حاصل ہے۔
کارتک آریان اور انیس بزمی نے 2022 میں “بھول بھولیا 2” ک میں شمولیت اختیار کی جو اداکار کی پہلی بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔
“بھول بھولیا 3 اس وقت سکرپٹ کے مرحلے میں ہے اور ٹیم نے اس مشہور ہارر کامیڈی فرنچائز کے تیسرے حصے کے لیے بنیادی پلاٹ کو لاک کر دیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بھوشن کمار خود اس ہارر کامیڈی کے تمام پہلوؤں کو درست کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور فروری 2024 تک فلم کو فلور پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔
بھول بھولیا 3 پر کام شروع کرنے سے پہلے، انیس بزمی شاہد کپور کے ساتھ اپنی آنے والی کامیڈی فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے والے ہیں، جس کا نام “1722 – ایک ساتھ دو” ہے۔
“انیس بزمی اس سال کے آخر سے بی بی 3 کی پری پروڈکشن میں حصہ لیں گے۔
کارتک، انیس اور بھوشن سبھی بھول بھولیا برانڈ کے بارے میں بہت پُر جوش ہیں۔
فلم کی ریلیز کی تاریخ باضابطہ طور پر دیوالی 2024 کے لیے مقرر کی گئی ہے، اور توقع ہے کہ یہ ملک بھر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
واضح رہے کہ ہارر کامیڈی پر کام شروع کرنے سے پہلے، کارتک چندو چیمپئن کی شوٹنگ کو مکمل کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News