
میکسیکو بس حادثہ
میکسیکو میں بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے (رائٹرز) کے مطابق حادثہ میکسیکو کے جنوبی حصے میں پیش آیا، جہاں بس کھائی میں گرگئی۔
حکومتی حکام نے بس حادثے میں 29 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم کچھ زخمیوں کی حالت تشیوشناک ہے۔
وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 6 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا اور بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
واضح رہے کہ دو ماہ پہلے بھی اسی مقام پر ایک بس حادثہ پیش آیا تھا جس میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News