الیکشن پٹیشنزکی سماعت میں تاخیر، حلیم عادل شیخ نے درخواست دائرکردی
سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کو کسی بھی گمنام ایف آئی آرمیں گرفتارکرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ممکنہ گرفتاری اور خفیہ انکوائریوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
سرکاری وکیل نے عدالت میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف کراچی میں 12 انکوائریاں جاری ہیں جس کے بعد عدالت نے حلیم عادل شیخ کو کسی بھی گمنام ایف آئی آر میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے ایم پی او کے تحت بھی حلیم عادل شیخ کو نظربند کرنے سے روکتے ہوئے پولیس اور دیگر کو حکم دیا کہ عدالت کی اجازت کے بغیر حلیم عادل شیخ کو گرفتار نہ کیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی درخواست نمٹادی۔ حلیم عادل شیخ کے بیٹے حسن عادل شیخ نے راج علی واحد ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔
راج علی واحد ایڈووکیٹ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اس لیے حلیم عادل شیخ روپوش ہیں۔ حلیم عادل شیخ کے خلاف جتنے مقدمات کا علم ہے ان میں ضمانت حاصل کررہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
