
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹونے شیخ سعید بن زاید النہیان کےانتقال پر دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 30 جولائی 2023 کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا۔ ابوظہبی میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی اور وزیر خارجہ نے شیخ سعید بن زاید النہیان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
شیخ سعید بن زاید النہیان 27 جولائی 2023 کو انتقال کر گئے تھے۔
ترجمان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نےخطے میں ہونے والی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سمیت دوطرفہ کثیر جہتی تعاون پر اطمینان کا اظہارکیا۔
ممتاززہرا بلوچ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نےنے باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مستقل اورغیرمتزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے گراں قدر تعاون کو سراہا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق قبل ازیں وزیر خارجہ نے دبئی میں مادام تساؤ میں پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی میں شرکت کی۔ وزیرخارجہ نے اپنے تبصروں میں، مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی وراثت کے بارے میں بات کی۔ محترمہ بےنظیربھٹودنیا بھرمیں نوجوانوں، خواتین اور جمہوری تحریکوں کو متاثر کرتی رہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News