اکثر ٹیک کمپنیاں اپنے لوگو میں نیلا رنگ کیوں استعمال کرتی ہیں؟
آپ سب ہی فیس بک، لنکڈ اِن، اسکائپ، اور ٹیلیگرام کو ان کے لوگو سے جانتے ہیں کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ان میں نیلا رنگ کیوں استعمال کیا گیا ہے۔ کچھ رنگ مخصوص برانڈ کے لوگو کے مترادف کیوں ہیں اور ہم بلیو برڈ کو فوری طور پر کیوں پہچان لیتے ہیں؟
واضح رہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پہچانے جانے والے تمام ہی لوگو نیلے رنگ کے ہیں۔
حال ہی میں پرنٹ کمپنی سولوپریس کی ایک نئی تحقیق میں کھانے، پینے، فیشن، فنانس، اور ٹیک انڈسٹریز میں کاروباری لوگو کے لیے بہترین کارکردگی کے رنگوں کے ساتھ ساتھ اس کے پیچھے نفسیات کا انکشاف کیا ہے کہ رنگ ہمارے خریداری کے فیصلوں کو کس طرح متاثر کر سکتے ہیں۔
ٹیک انڈسٹری کے تقریباً 53 فیصد لوگو میں سیاہ اور نیلا رنگ استعمال کیا گیا ہے۔
مطالعہ سے سامنے آنے والی پہلی دلچسپ بات یہ ہے کہ کالے اور نیلے لوگو کا ٹیک انڈسٹری پر ایک طرح سے غلبہ ہے، جو کہ دنیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے برانڈ کے لوگو کا 53 فیصد حصہ ہے۔
بلیو، خاص طور پر، سوشل میڈیا ایپس کے لیے استعمال ہوتا ہے اور 30 فیصد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیک کمپنیاں اسے استعمال کرتی ہیں۔
نیورو مارکیٹنگ کی ماہر، کیٹی کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ نیلا رنگ فی زمانہ اب اکثر مواصلات کی نمائندگی کرتا دکھائی دے رہا ہے اور یہ مواصلات سے جڑ گیا ہے جو ایک طرح سے تحفظ کا احساس دلاتا ہے۔ اگر نیلے رنگ میں معمولی ردوبدل بھی کیا جائے فرق پڑتا ہے۔
جیسے گوگل نے نیلے رنگ کے مخصوص شیڈ کو تبدیل کر دیا جو وہ اپنے لنکس کے لیے استعمال کرتے ہیں تاہم اس تدیلی کسی نے محسوس تو نہیں کیا لیکن اس کا اثر ان کی سالانہ آمدنی پر ضرور ظاہر ہوا ۔
نیلے رنگ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ آپ کو پرسکون رکھتا ہے، آپ کے جذباتی رجحانات، دل کی دھڑکن کو کم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ سوشل میڈیا ایپس میں نیلا رنگ استعمال کیا گیا ہے تاکہ آپ تحفظ اور سکون کے احساس کے ساتھ رابطہ قائم کر سکیں ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
