
کورین ویب سیریز کے پروڈیوسرز کو قابل اعتراض عرب کردار دکھانا مہنگا پڑ گیا
نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی کورین ویب سیریز ’کنگ دی لینڈ‘ کے پروڈیوسرز نے عرب کردار کو قابل اعتراض انداز سے دکھانے پر معافی مانگ لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب ناظرین کی جانب سے سیریز کی پروڈکشن کمپنیوں پر شدید تنقید کی گئی ہے اور اُن پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ویب سیریز میں عرب کردار کو دقیانوسی انداز سے دکھایا جا رہا ہے۔
’کنگ دی لینڈ‘ ویب سیریز کی دو اقساط کے بعد تنقید کی زد میں آئیں جب انہوں ںے ویب سیریز میں ایک مغرور عربی کردار کو دکھایا جس کا نام سمیر ہے۔
یہ کردار انڈین اداکار انوپم تریپاتھی نے کیا ہے۔
دی کورین ٹائمز کے مطابق سیریز کے پروڈیوسرز نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے ناظرین کو پیش آنے والی غیرمتوقع پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔
سات ہی انہوں نے وضاحت دی کہ ہمارا کسی خاص ملک یا کلچر کو خراب کرنے اور بگاڑنے کا مقصد نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ جلدی محسوس ہوا ہے کہ یہاں پر دوسری ثقافتوں کو سمجھنے میں غلط فہمی ہوئی ہے۔
ہم آگے ایسا مواد بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے جس سے سب لوگ محظوظ ہو سکیں چاہے وہ کہیں سے بھی ہوں اور ان کا تعلق کسی بھی کلچر سے ہو۔
انہوں نے کہا کہ جس ویڈیو کی وجہ سے پریشانی ہوئی ہم اسے بغور دیکھیں گے اور اس بات پر زور دیں گے کہ صحیح اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘
واضح رہے نیٹ فلکس چارٹس کے مطابق اس وقت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ’کنگ دی لینڈ‘ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والا شو ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News