وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی باڑہ بازارخیبرمیں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے باڑہ بازارخیبرمیں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں باڑہ بازار خیبر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہوں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے ٹوئٹ کیا کہ دہشت گردی کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں تاریخ رقم کررہی ہیں۔
باڑہ بازار خیبر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہوں، دہشت گردی کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں تاریخ رقم کر رہی ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
Advertisement— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) July 20, 2023
رانا ثنا اللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ وار ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ آئی جی پولیس کے مطابق ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں تحصیل کمپاونڈ داخلی گیٹ پر دھماکا ہوا، حملہ دوخودکش حملہ آوروں نےکیا، ایک حملہ آور نے فرنٹ گیٹ، دوسرے نے عقب سے عمارت میں داخلے کی کوشش کی۔
آئی جی خیبرپختون خوا کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں خودکش حملہ آور مارے گئے، حملہ آوروں کو عمارت کے اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا، ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے حملہ آوروں کے اعضاء کے نمونے حاصل کرلیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
