
کولیسٹرول کسے کہتے ہیں، اور اسے کیسے توازن میں رکھا جاسکتاہے؟
صحت مند رہنے کے لیے جسم میں مختلف صحت بخش اجزاء کا صحیح تناسب ہونا نہایت ضروری ہے۔ اسی طرح جسم میں مختلف چکنائیاں بھی ہوتی ہیں جو کئی طرح کام انجام دیتی ہیں انہیں کولیسٹرول کہاجاتا ہے۔
کولیسٹرول کیا ہے؟
کولیسٹرول ایک طرح کی چکنائی والا مادہ ہوتا ہے، جوخون میں موجود ہوتا ہے اور خلیے کی جھلیوں کو برقرار رکھنے اور بنانے، دھوپ کو وٹامن ڈی میں تبدیل کرنے اور دیگر اہم کاموں میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
یہاں یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ کولیسٹرول کی بھی دو اقسام ہیں ان میں ایک ہائی ڈینسٹی لائپوپروٹین جسے ایچ ڈی ایل جبکہ دوسرا لوڈینسٹی لائپوپروٹین جسے ایل ڈی ایل کہاجاتا ہے۔ ان دونوں کا درست توازن ہی بہتر صحت کے لیے ضروری ہے۔ اچھا کولیسٹرول جسے ایچ ڈی ایل کہا جاتا ہے اس کی مقدار جسم میں برے کولیسٹرول یعنی ایل ڈی ایل سے زیادہ ہونا نہایت ضروری ہے۔
غیر صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے جسم میں برے کولیسٹرول کی مقدار بڑھنے لگتی ہے جو امراض قلب کی ایک بنیادی وجہ ہے۔
تمباکو نوشی، موٹاپا، عمررسیدگی، جینیات، اور بعض بنیادی حالات، بشمول ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، اور جگر یا گردے کی بیماری جیسے عوامل بھی برے کو لیسٹرول میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔
ایچ ڈی ایل یعنی اچھے کولیسٹرول کی مقدار جنتی زیادہ ہوگی آپ اسی مناسبت سے امراض قلب سمیت کئی بیماریوں سے بچیں بچے رہے گے۔ اچھا کولیسٹرول صحت بخش چکنائیوں پر مشتمل ہوتا یہ آپ کے اضافی کولیسٹرول کو جگر میں واپس لے کر آپ کو دل کی بیماری سے بچاتا ہے۔
اس میں کچھ اینٹی سوزش اثرات بھی موجود ہوتے ہیں جو دل کے لیے مفید ہیں۔ تاہم کچھ غذائیں ایچ ڈی ایل کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں ان سیب، پھلیاں،بلیوبیریز،چربی والی مچھلی جسے سالمن،السی کے بیج، گری دار میوے اور جو شامل ہیں ان کا استعمال نہ صرف برے کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے بلکہ اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بھی بڑھاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News