 
                                                      نوجوان مایوس نہ ہوں ملک کا مستقبل روشن ہے، مصدق ملک
مصدق ملک کا کہنا ہے کہ نوجوان مایوس نہ ہوں ملک کا مستقبل روشن ہے، نوکرشاہی کا بوجھ ختم کرنےکےلیے منصوبہ لارہےہیں۔
وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آخری کچھ دن رہ گئے ہیں ہم الٹی گنتی گن رہے ہیں۔ سوال پوچھا جائے کہ کیوں نہیں؟ اس ملک میں ایسا کیا ہے کہ ناامیدی نظر آتی ہے۔ ہمیں کیوں ایسا نظر آتا ہے کہ کچھ نہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ ظاہر کے تماشوں کو تھوڑی دیر کے لئے معطل کریں۔ ہم سب سمجھتے ہیں کہ امریکہ بہت بڑی معاشی طاقت ہے۔ امریکہ کی معاشی طاقت کے پیچھے ایپل، گوگل اور ایمازون ہیں۔ تین کمپنیوں کی ویلیو چھ ٹریلین ڈالر ہے۔
وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان کی صرف معدنیات مٹی کی قیمت چھ اشاریہ ایک ٹریلین ڈالر ہے۔ پاکستان میں منرل کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔ ہم کھدائی بھی نہیں کرسکتے۔ ہم کو کاپراور گولڈ سے نوازا ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی ترقی کا آغاز ہوتا ہے چند لوگ ہی امیر ہوتے ہیں۔ ہم مٹی نہیں بیچیں گے ترقی بیچیں گے۔ کل سے منرل پر آگے بڑھنے کا کام کر رہے ہیں۔ سب سے پہلے غریب کو نوکریاں دینگے۔ ہم پاکستان کی معاشی ترقی کی طرف جائینگے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں مٹی بیچی ھے اب ترقی بیچیں گے۔ اس مٹی سے دھات نکالیں گے لیتیھم ائرن گولڈ کاپر کی فیکرٹریاں پاکستان میں لگیں گی۔ گوادرمیں انھی دھاتوں کا انڈسٹریل زون بنائیں گے۔ اگر مٹی سے ایک ارب ڈالرملتا ہے تو دھات سے دس ہزار ڈالر ملے گا۔
وزیرمملکت نے کہا کہ ہم خود ان دھاتوں کو برآمدکرینگے۔ بیرونی ادائیگیوں میں توازن آئے گا۔ ہم بلوچستان میں انڈسٹریل کلسٹر بنائیں گے۔ سملٹنگ کرینگے دھاتوں سے متعلق صنعت بلوچستان میں لگے گی۔ جہاں جہاں مائنگ ھوگی اسکو گوادر پورٹ سے لنک کرینگے۔ نوکرشاہی کا بوجھ کو ختم کیا جائے گا۔
مصدق ملک نے کہا کہ ریڈ ڑیپ سے ریڈ کارپٹ کے سفر کا آغاز کرینگے۔ کل پہلی بار ریڈ کارپٹ بچھا رہے ہیں تمام اداروں کو بتا دیا ریڈ ٹیپ کاٹیں۔ پاکستان میں پچاس قسم کے قوانین ہیں۔ ایک قانون کی شق پورا کرینگے دوسرے کی خلاف ورزی ہوجاتی ہیں۔ قوانین کو ضم کرکے ایک پیکیج بنائیں گے تاکہ ایک کاغذ ہو۔
انھوں نے کہا کہ ہم صوبوں سے اس سے متعلق قانون سازی کرائینگے۔ ہماری کوشش ہوگی اس سارے معاملے کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے۔ اس حوالے سے مضبوط ریگولیٹر ہوگا۔ یہ ساری سرمایہ کاری باہر سے لائینگے۔ ٹیکس کے معاملات کو بہتر کیا جائے گا۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے ون ونڈو أپریشن ہوگا۔
مصدق ملک نے کہا کہ اسپیشل سرمایہ کاری کونسل کی شکل میں ون ونڈو آپریشن بنایا گا۔ اسپیشل سرمایہ کاری کونسل کو وزیراعظم چیئرکرینگے۔ آرمی چیف اورصوبوں کی قیادت بھی ساتھ ھوگی۔
وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے گذشتہ روز باجوڑ میں جے یو آئی کے کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 