Advertisement
Advertisement
Advertisement

آشوب چشم کیا ہے؟ اور اس سے کیسے بچاجائے

Now Reading:

آشوب چشم کیا ہے؟ اور اس سے کیسے بچاجائے
آشوب چشم

آشوب چشم کیا ہے؟ اور اس سے کیسے بچاجائے

آشوب چشم ایک آنکھ سے متعلق کیفیت یا کسی حد مرض ہے جو ایک وائرل یا بیکٹریل انفیکشن کی وجہ سے جنم لیتا ہے، جس میں آنکھ کی شفاف جھلی متاثر ہوتی ہے۔

اس انفیکشن کے نتیجے میں آنکھ کی شفاف جھلی جسے کونجیکٹیوا کہا جاتا میں سوزش ہونے لگتی ہےاور خون کی چھوٹی نالیاں سوجن اور جلن کی وجہ سرخ ہوجاتی ہے۔ یہ ایک متعدی مرض ہے یعنی ایک سے دوسرے کو لگ سکتا ہے۔

اگرچہ آشوب چشم میں آنکھ میں جلن اور سرخی ہوتی ہے  لیکن یہ بینائی کو متاثر نہیں کرتا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیفیت موسم گرما اور بارشوں کو موسم میں زیادہ جنم لیتی ہے یہاں پر اس مرض کی علامات پیش کی جارہی ہے۔

علامات

آشوب چشم کی علامات ہر ایک میں مختلف ہوتی ہیں تاہم کچھ ایسی علامات ہیں جو سب میں یکساں طور پر ظاہر ہوتی ہیں۔

Advertisement

آنکھوں کی سرخی

آشوب چشم کی سب سے نمایاں اور واضح علامات میں آنکھ کا سرخ ہوجانا ہے۔ یعنی آنکھ کا سفید حصہ جسے آئرس کہاجاتا ہے وہ سرخ ہوجاتا ہے۔

خارش

کیا آپ نے کبھی آنکھوں میں خارش کا تجربہ کیا ہے یہ بھی آشوب چشم کی واضح علامت ہے۔

سوجن

آشوب چشم میں آنکھ کی جھلی جسے کونجیکٹوا کہاجاتا ہے میں شوزش جنم لینے لگتی ہے۔ یہ شفاف جھلی کی آنکھ کی حفاظت کرتی ہے اس حالت کو کیموسس کہاجاتا ہے جو آنکھ کی خارش کا سبب بنتی ہے۔

Advertisement

آنکھ سے پانی بہنا

آنکھوں سے پانی بہنا بھی ایک اور علامات ہے پہلے ایک آنکھ سے پانی بہنے لگتا ہے پھر دونوں آنکھیں متاثر ہونے لگتی ہیں۔

 احتیاطی تدابیر

آشوب چشم سے بچنے کے چند احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیسے ہاتھوں سے بار بار آنکھوں کو چھونے سے گریز کریں۔

ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھیں۔

ہمیشہ صاف تولیہ اور واش کلاتھ استعمال کریں۔

Advertisement

ایک دورسرے کے تولیے ہرگز استعمال نہ کریں۔

تکیے کے غلاف کو وقتاًفوقتاً بدلتے رہیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

پرانے میک اپ کا استعمال ہرگز آنکھوں پر نہ کریں خاص کر کاجل اور آئی پینسل وغیرہ۔

آنکھوں کے کاسمیٹکس یا ذاتی آنکھوں کی دیکھ بھال کی اشیاء کا اشتراک نہ کریں۔

اگر آپ ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہیں تو آپ آسانی سے اس مرض سے بچ سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر