سائنسی ترقی نے جہاں زندگی کو سہل بنادیا ہے وہی اس کے کئی نقصانات بھی سامنے آئیں ہیں انہی میں کمپیوٹر اورموبائل کا استعمال کرتے ہوئے دیر تک بیٹھنا شامل ہے۔
یوں تو دنیا بھر میں لوگوں ایک بڑی تعداد مختلف ملازمت کی نتیجے میں سارادن بیٹھ کر گزارنے پر مجبور ہیں اور دوسری طرف بچے اور بڑے موبائل پر اپنا وقت گزارتے ہیں وجہ کوئی بھی ہوبیٹھا صحت کے لیے انتہائی نقصان کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین صحت اس عادت کو تمباکونوشی کی طرح خطرناک قرار دیتے ہیں۔
اس حوالے سے بہت سی تحقیق کی گئی ہیں اور سارا دن بیٹھنے کا آزالہ ورزش سے کرنے پربھی زور دیا گیا ہے۔
اگر کوئی شخص دن کے دس گھنٹے بیٹھ کر گزارتا ہے ہیں تو اس کے صحت کے حوالے سے مضر اثرات سے بچنے کے لیے ہر روز 40 منٹ کی ورزش یا جسمانی سرگرمی جس میں اعتدال سے بھرپور یا شدت والی ورزش شامل ہوانجام دینا نہایت ضروری ہے اور ماہرین کی نزدیک یہ درست دورانیہ ہے۔
ماہرین نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کام کے دوران وقفہ لیا جائے اور ہر آدھے گھنٹے بعد چند منٹ کی چہل قدمی کی جائے تاکہ زیادہ دیر بیٹھنے کے مضر صحت اثرات سے بچا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لفٹ کے بجائے سیڑھیوں پر چلنا، بچوں اور پالتو جانوروں کے ساتھ کھیلنا، یوگا میں حصہ لینا یا رقص کرنا، گھر کے کام کاج کرنا، پیدل چلنا اور سائیکل چلانا یہ سب ایسی جسمانی سرگرمیاں ہیں جو لوگ روزمرہ کے کاموں کے درمیان کر کے خود کو زیادہ متحرک بناسکتے ہیں۔ اور اگر آپ یہ سب کام کرتے ہیں تو پھر روزانہ 30 سے 40 منٹ سخت ورزش کا اہتمام نہ کریں۔ بلکہ ہلکی ورزش جس کا دورانیہ کم ہو اس سے آغاز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News