Advertisement
Advertisement
Advertisement

90 سالہ خاتون ایک حیران کن ریکارڈ کے ساتھ ملازمت سے ریٹائر

Now Reading:

90 سالہ خاتون ایک حیران کن ریکارڈ کے ساتھ ملازمت سے ریٹائر
خاتون

90 سالہ خاتون ایک حیران کن ریکارڈ کے ساتھ ملازمت سے ریٹائر

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جواپنے کام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اسے ایک فرض کی طرح نبھاتے  ہیں انہی میں ایک  نوے سالہ خاتون میلبا میبن بھی شامل ہیں۔

میلبا جن کی عمر 90 برس ہے اور وہ  74 برس سے مختلف ڈپارٹمنٹ اسٹور میں کام کرتی رہی ہیں تاہم  ابھی وہ ڈیلارڈز سے وابستہ تھی جہاں سے اب وہ ایک عظیم اعزاز کے ساتھ ریٹائرڈ ہوچکی ہیں۔ وہ اپنے 74 برس کی ملازمت کے کیریئر کے دوران ایک دن بھی غیر حاضر نہیں رہی۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ خاتون 74 برس سے ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور پر کام کرنے کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ فاکس نیوز کے مطابق میلبا میبن نے گزشتہ ماہ دلارڈز کے ڈپارٹمنٹ اسٹور سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے لیکن اپنے 74 سالہ دور ملازمت میں ایک دن بھی وہ غیر حاضر نہیں رہی اور نہ ہی اور نہ ہی بیمار ہونے پر فون کیا۔

میبن نے 1949 میں ٹائلر، ٹیکساس میں میئر اینڈ شمٹ ڈپارٹمنٹ اسٹور میں ایک “لفٹ گرل” کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں 1956 میں ڈیلارڈز میں ملازمت شروع کی جب وہ محض 17 برس کی تھی۔ جب میلبا اپنی 70 اور 80 کی دہائیوں کو پہنچی تو تب بھی وہ ہفتے میں 40 گھنٹے کام کر رہی تھی۔

Advertisement

ڈیلارڈز کے اسٹور مینیجر نے فاکس نیوز کو بتایا کہ میلبا ہر چیزاور ہر کسٹمر سروس کا اعلیٰ معیاررکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف سیلز پرسن نہیں ہے۔ وہ ایک ماں ہے۔ وہ آپ کی رہنمائی کرتی ہے۔ وہ آپ کو زندگی کے بارے میں مشورہ دیتی ہے۔ وہ حیرت انگیز ہے۔

اے بی سی سے بات کرتے ہوئے، محترمہ میبن نے کہا، “میں وہاں کے ہر شخص سے پیار کرتی تھی، اور مجھے ہر روز کام پر جانا پسند تھا۔” اب آرام کرنے، سفر کرنے اور اچھا کھانا کھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

نوے سالہ میلبا میبن نے کہا کہ انہیں “عظیم خواتین جو کھانا اور ہنسنا پسند کرتی ہیں” کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا۔

ہفتہ کے دن محترمہ میبن کے کئی دہائیوں کے کام اور لگن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں اسٹور کی سب سے طویل مدت تک کام کرنے والی ملازم کے طور پرایک سرٹیفکیٹ آف ایکسیلنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر