 
                                                      رنگت نکھارنے کے چند آسان طریقے، جن سے آپ واقف نہیں
چہرے کے نقوش کتنے ہی خوبصوت کیوں نہ ہو اگر رنگت صاف نہ ہو تو شخصیت ماند پڑنے لگتی ہے، یوں تو بازار میں کئی مصنوعات دستیاب ہیں جو یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کے استعمال سے رنگت نکھر جاتی ہے تاہم ان میں موجود کیمیکلز جلد پر نقصان کا باعث بنتے ہیں۔
تاہم سیاہ رنگت کو گورا اور چمک دار بنانے کے لیے کچھ گھریلو طریقے نہایت مؤثر ثابت ہوتے ہیں، وہ کیا ہیں جانتے ہیں۔
لیموں
لیموں کے رس کو بلیچنگ خصوصیات کی وجہ سے جِلد کو گورا کرنے کے لیے بہترین آپشن سمجھا جاتا ہے۔ یہ رس جِلد سے سیاہ دھبوں کو ختم کرتا ہے اور آئلی سکن کو بھی بہتر بناتا ہے۔ 
پانی کا زیادہ استعمال
رنگ گورا کرنے کے لیے پانی کا استعمال سب سے زیادہ مفید ہے۔ جسم میں پانی کی کمی واقع ہونے سے اکثر جلد کی رنگت تبدیل ہونے لگتی ہے، اس لیے ڈی ہائڈریشن سے بچنے کے لیے کم از کم دو لیٹر پانی ہر روز استعمال کرنا چاہیئے۔
بھر پور نیند
ہر روز یا اکثر اوقات کم مقدار میں نیند لینا آپ کی جلد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے سات سے نو گھنٹے تک نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب آپ سوتے ہیں تو جسم کو سکون پہنچتا ہے جس کی وجہ سے خون کے بہاؤ میں بہتری آتی ہے اورجلد صحت چمک دار نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔
ہلدی
ہلدی میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جلد کی رنگت کو نکھارنے میں کسی جادو کا کام کرتے ہیں۔ اسے کسی بھی چیز کے ساتھ جیسے دہی دودھ اور شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
دہی
دہی کو جلد کے نکھار میں اضافہ کرنے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ رنگت کو گورا کرنے کے لیے ایک چمچ دہی اور ایک چمچ شہد کو اچھی طرح مکس کر کے جلد پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد پانی سے دھو لیں۔ اس سے جلد کی رنگت گورا ہونا شروع ہو جائے گی۔
بیسن
جلد کی رنگت اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بیسن کا استعمال بہت مفید ہے۔ رنگ گورا کرنے کے لیے دو چمچ بیسن میں آدھا چمچ ہلدی، آدھا چمچ لیموں کا رس، اور ایک چمچ دہی شامل کر لیں۔ اس مکسچر کو پھر جلد پر لگائیں اور اسے دس سے پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں تا کہ یہ مکسچر خشک ہو جائے۔ اس کے بعد جلد کو دھو لیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 