Advertisement
Advertisement
Advertisement

توہین قرآن، مسلم اُمہ کا شدید احتجاج رنگ لے آیا، سویڈن اور ڈنمارک قانون سازی پر تیار

Now Reading:

توہین قرآن، مسلم اُمہ کا شدید احتجاج رنگ لے آیا، سویڈن اور ڈنمارک قانون سازی پر تیار

سویڈن اور ڈنمارک کی حکومت نے بالآخر مسلم اُمہ کے شدید احتجاج کے بعد توہین قرآن پر قانون سازی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈنمارک اور سویڈن میں توہین قرآن مجید کی ناپاک جسارت کے خلاف امت مسلمہ کے شدید احتجاج کے بعد دونوں ممالک نے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ڈنمارک کی حکومت نے ایسے اقدامات کی روک تھام کے لیے قانونی حل نکالنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس کتابوں کی بے حرمتی کو روکا جا سکے۔

ڈنمارک کے سرکاری نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ لارس لوککے راسموسن نے تسلیم کیا کہ سفارت خانوں کے سامنے توہین قرآن مجید کے حالیہ واقعات کے بعد عالمی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

وزیر خارجہ لارس لوککے راسموسن کے مطابق یہ مذموم عمل انفرادی تھا جو ڈنمارک کے اقدار کے منافی ہے۔

Advertisement

ڈینش وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دیگر مذاہب کی مقدس صحیفوں کے بے حرمتی کے خلاف حکومت قانونی راستہ اپنائے گی۔

ڈینش وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مذاہب کی ثقافت کے خلاف توہین کے خلاف اقدامات کئے جائیں گے اس حوالے سے وزیر اعظم اپنے ہم منصب سویڈن کے وزیر اعظم کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ ڈنمارک اور سویڈن میں توہین قرآن مجید کے افسوسناک واقعات پر دونوں ممالک کی حکومتوں نے مذمت کی تھی مگر آزادی اظہار کے قانون کے نام پر انہیں روکنے کے حوالے سے اپنی بے چارگی کا اظہار کیا تھا۔

سویڈن اور ڈنمارک میں ہونے والے حالیہ توہین قرآن مجید کے واقعات کے بعد مسلم ممالک نے شدید احتجاج کیا تھا، عراق نے نہ صرف سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کر دیا تھا بلکہ شہریوں نے سویڈن کے سفارت خانے کو بھی نذر آتش کر دیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
ٹرمپ کا اسرائیلی دورہ صہیونیوں کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، ایران سپریم لیڈر
اسرائیل نے دو سالہ جنگ میں نابلس کے کتنے علاقے پر قبضہ کیا؟ ہوشربا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر